ہندوستان میں گذشتہ چند روز سے کورونا وائرس (Covid-19) کے کیسوں میں بہت اضافے ہوتا جارہا ہے۔ کورونا کی بڑھتی ہوئی شدت پر قابو پانے کے لیے ریاستوں نے تازہ پابندیاں اور رات کا کرفیو (night curfew) نافذ کردیا ہے۔ دنیا میں اگر سب سے قیمتی کوئی چیز ہے تو وہ ہے انسانی جان۔ اس وقت نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں کورونا وبا کا قہر برپا ہے۔ وہیں ایسے میں ماہ رمضان عنقریب ہے تو سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا مسجدوں میں جانے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔ حکومت آپ سے کیا چاہتی ہے یا خود آپ کیا چاہتے ہیں کہ ایسے موقع پر کیا کرنا چاہئے تو چلئے سمجھتے ہیں۔