سپریم کورٹ سے بینکوں کو بڑی راحت ملی ہے۔کورٹ نے قرض دہندگان پالیسی میں دخل دینے سے انکار کردیا ہے۔لون موریٹوریم معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آیاہے ۔کورٹ کے مطابق مہلت کی مدت میں سود پر سود نہیں لگے گا۔یہ حکم دو کروڑ روپئے سے زائد لون پر بھی لاگوہوگا۔جن بینکوں یا اداروں میں کمپاؤنڈ سود وصول کیاہےوہ واپس کریں گے۔عدالت کاماننا ہے کہ وہ معاشی معاملوں میں ماہر نہیں ہے ۔اسی لیے وہ اس معاملے میں داخل اندازی سےقاصر ہے۔،