آئس ہاکی ایسوسی ایشن آف جموں وکشمیر کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف ڈیجو کا الزام ہے کہ گلمرگ میں حال ہی میں آئس ہاکی ایسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ ہاکی نیشنل مقابلےغیر قانونی طور سے منعقد کیے گیے ۔۔ اشرف کے مطابق ملک کی کسی بھی فیڈریشن کو اگر جموں وکشمیر میں کسی بھی طرح کے قومی مقابلے منعقد کرنے ہیں تو جموں وکشمیر کی آئس ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کرنا لازمی ہوتاہے۔۔ اس معاملے کو ایسوسی ایشن نے عدالت میں پہنچادیا ہے ۔ اشرف نے کہا کہ ان مقابلوں میں شرکت کرنے کےلیےبچوں سے ہزاروں روپئے وصول کیے گیے ۔۔ انہوں نے پورے عمل کو رشوت ستانی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔