امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی دورکا آغاز ٹرمپ کے عہدے کے کچھ متنازع فیصلوں کو پلٹ کرکیاہے۔بائیڈن نے کچھ مسلم ممالکوں پر عائدسفری پابندی ختم کرنے، عالمی صحت ادارے میں واپسی،پیرس ماحولیاتی معاہدے میں دوبارہ شمولیت سمیت کئی ایگزیکٹو آڈر پردستخط کیے ہیں۔بائیڈن کے ہاتھ میں امریکہ کی باگ ڈور ایسے دور میں آئی ہے جب دنیا کورونا وبا کی زد میں ہے۔امریکہ اس سے سب سے زیادہ متاثرہونیوالا ملک ہے۔چار لاکھ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ امریکی بُری طرح معیشت متاثرہوئی،بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ان حالات میں کورونا سے نمٹنا نئی انتظامیہ کی ترجیجات میں سرفہرست ہے۔۔