آسام میں سرکاری مدارس آئندہ مہینے سے بند ہوجائیں گے۔ ریاستی حکومت اس سلسلے میں جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کرنے والی ہے۔ ریاستی وزیرتعلیم ہیمنت بسوا شرما نے اس بارے میں جانکاری دی۔نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی حکومت کے ذریعہ چلائے جانے والے مدارس بند ہوجائیں گے۔سنسکرت کے اداروں کے تعلق سے بھی علاحدہ نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی۔اسی سال فروری میں ریاستی حکومت نے تمام سرکاری مدارس اورسنسکر ت کے ٹول کو مندکرنے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت ان اداروں کو اسکول میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔