مہاراشٹر میں آکسیجن کی زبردست قلت ہے۔اسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔اس حوالے سے سی ایم ادھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر بات چیت کی۔اور آکسیجن کی کمی کے حوالےسے پی ایم مودی کو جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ مہاراشٹر میں بارہ سو سے پندرہ سو میٹرک ٹن آکیسجن کی ضرورت ہے۔وہیں وزیر اعظم نے یقین دلایا ہے کہ جلد از جلد آکسیجن پہنچا دی جائے گی۔واضح ہو کہاس سے قبل سی ایم ادھو ٹھاکرے نے خط لکھ کر وزیر اعظم سے التجا کی تھی کہ ہوائی خدمت کےذڑیعےآکسیجن بھیجنا زیادہ ضروری ہے تاکہ آکسیجن کی کمی نہ ہو۔