نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ 2021 میں سبھی کی نظریں دائیں ہاتھ کے طوفانی بلے باز رابن اتھپا پر مرکوز ہیں ۔ اس مرتبہ رابن اتھپا چنئی سپرکنگس کیلئے کھیلتے نظر آئیں گے ۔ اتھپا گزشتہ سیزن میں راجستھان رائلس سے کھیلے تھے ، لیکن چنئی سپرکنگس نے انہیں اس سیزن میں اپنا بنایا ۔ اتھپا کا آئی پی ایل ریکارڈ اچھا ہے اور وہ کافی تجربہ کار بھی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ چنئی سپرکنگس کیلئے ایک اہم کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ( تصویر : شیتل اتھپا انسٹاگرام)
رابن اتھپا کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ان کی اہلیہ شیتل اتھپا بھی ایک پیشہ ور ٹینس کھلاڑی رہ چکی ہیں ۔ نو سال کی عمر سے ٹینس کھیلنے والی شیتل ہندوستان کی نمبر تین رینک والی کھلاڑی رہ چکی ہیں ۔ 33 سال کی عمر میں شیتل نے ٹینس کو الوداع کہہ دیا تھا ۔ ( تصویر : شیتل اتھپا انسٹاگرام)
شیتل ٹینس کے علاوہ اداکاری کا بھی شوق رکھتی ہیں اور انہوں نے ممبئی میں واقع انوپم کھیر کے ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ سے دو مہینے کا ایکٹنگ کورس کیا ہے ۔ اس کے بعد شیتل نے تھئیٹر میں ایکٹنگ بھی کی ہے ۔ ( تصویر : شیتل اتھپا انسٹاگرام)
آپ کو بتادیں کہ شیتل اور رابن اتھپا دونوں بنگلورو میں ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے ۔ رابن اتھپا اپنی بیوی شیتل سے جونیئر تھے ۔ دونوں پانچ سالوں تک اچھے دوست رہے اور فٹنس اسپورٹس شیتل اور رابن کو قریب لے آئے ۔( تصویر : شیتل اتھپا انسٹاگرام)
30 سال کی عمر میں رابن اتھپا نے شیتل کو پرپوز کیا اور 2015 میں دونوں نے منگنی کی اور 2016 میں شادی ہوگئی ۔ سال 2017 میں دونوں والدین بنے ۔ ( تصویر : شیتل اتھپا انسٹاگرام)
بتادیں کہ شیتل اتھپا اپنی فٹنیس کا خاص خیال رکھتی ہیں اور وہ جم میں روز پسینہ بہاتی ہیں ۔ ( تصویر : شیتل اتھپا انسٹاگرام)