امتحان میں کم نمبرات آنے کی وجہ سے ماں باپ کی ڈانٹ سے ناراض 15 سال کی ہندوستانی لڑکی نے اپنے اغوا کا ڈراما کیا اور جمعرات کو صبح سے لاپتہ رہنے کے بعد اپنے ہی گھر کی چھت پر چھپی ہوئی ملی ۔ (علامتی تصویر)
گلف نیوز کی ایک خبر کے مطابق دبئی میں جمعرات کی صبح ٹہلنے کیلئے نکلی ہرینی کرنی لاپتہ ہوگئی تھی ۔ دبئی پولیس نے اخبار کو بتایا کہ امتحان میں کم نمبرات آنے پر اس کے والدین نے اس کو ڈانٹا تھا اور اس کا موبائل بھی چھین لیا تھا ، جس کے بعد وہ ام ثقیم علاقہ میں واقع اپنے ہی گھر کی چھت پر چھپ گئی تھی ۔(علامتی تصویر)
اخبار نے افسر کے حوالے سے لکھا کہ کنبہ نے اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی اور اس واقعہ کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے مدد مانگی ۔ اس کے والدین کو ڈر تھا کہ لڑکی خود کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔(علامتی تصویر)
دبئی پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں اس معاملہ کو حل کرلیا اور لڑکی کو بحفاظت اس کے اہل خانہ تک پہنچادیا ۔ لڑکی البشیرہ میں برٹش سلیبس کی تعلیم حاصل کرتی ہے ۔(علامتی تصویر)