کورونا وائرس کو لے کر روز نئی تشویشات سامنے آرہی ہیں ۔ حال ہی میں امریکہ کے اوریگان میں برطانیہ میں ملے وائرس کا ایک نیا اسٹرین ملا ہے ، جو اور بھی زیادہ خطرناک ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ قسم ایک نئے میوٹیشن کے ساتھ مل گئی ہے ، جس کی وجہ سے اس پر ویکسین کا اثر کم ہونے کا امکان ہے ۔ حالانکہ جانکاروں نے لوگوں سے مزید محتاط رہنے اور کورونا وائرس سے بچاو کے بنیادی احتیاط برتنے کیلئے کہا ہے ۔ (علامتی تصویر)
ریسرچرس کو اب تک ایسا کمبینیشن والا ایک ہی معاملہ ملا ہے، لیکن جینیٹک اینالیسیس بتاتا ہے کہ یہ قسم کمیونٹیوں میں پھیلا ہے ۔ یہ کسی ایک شخص میں تیار نہیں ہوا ہے ۔ (علامتی تصویر)
اوریگان ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے برائن او راک بتاتے ہیں کہ ہم اس کو دنیا کے دوسرے حصے سے نہیں لائے ہیں ۔ بلکہ یہ اچانک سامنے آیا ہے ۔ (علامتی تصویر)
راک اور ان کے ساتھ سینٹرس فارس ڈیزیز کنٹرل اینڈ پروینشن کے ساتھی اس ویریئنٹس کو ٹریک کرنے کے کام میں شامل ہیں ۔ انہوں نے تلاش کے بعد ڈیٹابیس کو سائنسدانوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے ۔ (علامتی تصویر) (AP Photo/ Dar Yasin)
برطانیہ میں ملا B.1.1.1.7 امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ وائرس کی یہ قسم کافی زیادہ متعدی ہے ۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اس نئے ویریئنٹس کی وجہ سے امریکہ میں سب سے زیادہ معاملات سامنے آئیں گے ۔ (علامتی تصویر)
اوریگان میں ملی نئی قسم کی اسی طرح کی چیز کے ساتھ ایک میوٹیشن بھی شامل ہے ۔ یہ میوٹیشن جنوبی افریقہ ، برازیل اور نیویارک شہر میں پھیل رہے وائرس میں نظر آیا ہے ۔ (علامتی تصویر)