ممبئی: بالی ووڈ ادا کارہ نیہا دھوپیا (Neha Dhupia)، سیلینا جیٹلی (Celina Jaitly)، کونکنا سین (Konkona Sen) سے لے کر دیا مرزا تک کئی ایسی شخصیات ہیں، جنہوں نے شادی کے فوراً بعد ہی اپنی پریگننسی کی خبر شیئر کردی۔ تصویر: انسٹا گرام
سیلینا جیٹلی نے اپنے بیبی بمپ کے ساتھ خوب تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ سال 2011 میں سیلینا نے شادی کی تھی۔ شادی کے فوراً بعد ہی اس خوبصورت اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع شیئر کردی تھی۔ تصویر کریڈٹ:celinajaitlyofficial<br />/Instagram)
بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے انگد بیدی سے شادی کے کچھ دنوں بعد ہی اپنی پریگننسی کی اطلاع شیئر کی تھی۔ نیہا دھوپیا نے بیٹی میہر کو جنم دیا تھا۔ (تصویر کریڈٹ: nehadhupia/Instagram)
گزشتہ سال جنوری 2020 میں کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹان کووک نے اپنے پہلے بچے کے اس دنیا میں آنے کی اطلاع لوگوں سے شیئر کی تھی۔ شادی کے 7 ماہ بعد ہی جولائی 2020 میں نتاشا نے بیٹے کو جنم دیا تھا۔ ہاردک پانڈیا کی زندگی میں منگنی سے لے کر والد بننے تک کا سفر کافی دلچسپ اور یادگار رہا ہے۔ تصویر کریڈٹ: natasastankovic__/Instagram)
اپنی شاندار اداکاری کے لئے مشہور اداکارہ کونکن سین نے رنویر شوری کے ساتھ شادی کی تھی۔ شادی ان کے حاملہ ہونے کے بعد ہوئی، یعنی کونکن شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔ تصویر کریڈٹ: konkona/Instagram)
بالی ووڈ اداکارہ اور ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کی چھوٹی بہن امرتا اروڑہ (Amrita Arora) نے ریئل اسٹیٹ بزنس مین شکیل سے شادی کی ہے۔ امرتا اروڑہ کو لے کر بھی میڈیا میں یہی خبر سامنے آئی تھی کہ امرتا نے اپنے بوائے فرینڈ شکیل سے حمل کے بعد ہی شادی کی تھی۔ تصویر کریڈٹ: amuaroraofficial/Instagram)
مہیما چودھری نے بھی شادی ہوتے ہی گڈ نیوز دے دیا تھا۔ سال 2006 میں بابی مکھرجی سے شادی کرنے والی اداکارہ پہلے سے ہی حاملہ تھیں۔ تصویر کریڈٹ: mahima_chaudhary_fan_club/Instagram)
دیا مرزا نے حال ہی میں دوسری بار شادی کی ہے۔ شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کردی۔ دیا مرزا نے گزشتہ 15 فروری کو بزنس مین ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کی ہے۔ اب انہوں نے اپنی بیبی بمپ والی تصویر شیئر کر کے گڈ نیوز دی ہے۔ تصویر کریڈٹ: diamirzaofficial/Instagram)