ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تارا ستاریہ ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ مرجاواں کی اداکارہ تارا ستاریہ فلمون کے ساتھ ہی اپنی لا لائف کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔ تارا ستاریہ کپور خاندان کے لڑکے کو ڈیٹ کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اکثر پوری فیملی کے ساتھ نظر آتی رہتی ہیں۔ کپور خاندان میں کوئی بھی تقریب یا فیملی ٹائم کیوں نہ ہو تارا ستاریہ ہمیشہ نظر آتی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: @KareenaKapoorFanClub instagram)
تارا ستاریہ رنبیر کپور کے پھوپھی زاد بھائی آدر جین (Aadar Jain) کو لمبے وقت سے ڈیٹ کر رہی ہیں۔ پہلے تو دونوں کا رشتہ میڈیا کے سامنے کھل کر نہیں آتا تھا، لیکن آدر جین کے بھائی کی شادی میں پہلی بار اس جوڑے نے اپنے رشتے کو سبھی کے سامنے رکھا۔ تصویر کریڈٹ: @TaraSutaria instagram)
آدر جین بھی رنبیر کپور کی طرح فلموں میں نام کمانا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ہیلو چارلی کا ٹیزر آوٹ ہوا ہے۔ تارا ستاریہ اکثر آدر جین کے ساتھ اسپاٹ ہوتی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: @TaraSutaria instagram)
تارا ستاریہ کو نوجوان طبقہ کافی پسند کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر پروڈیوسر اور ہدایت کار اداکارہ کو اپنی فلم میں لینا چاہتا ہے۔ تارا ستاریہ سنیل شیٹی کے بیٹے اہان شیٹی کے ساتھ فلم ’تڑپ‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ اہان شیٹی کی یہ ڈیبیو فلم ہے، فلم کا ٹیزر بھی آوٹ کیا جاچکا ہے۔ تصویر کریڈٹ: @TaraSutaria instagram)
تارا ستاریہ اور آدر جین لمبے وقت سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں یہ جوڑا مالدیپ میں چھٹیوں کا انجوائے کر رہا تھا۔ تارا ستاریہ اور آدر کی لو اسٹوری فلمی پارٹیوں میں شروع ہوئی۔ تصویر کریڈٹ: @TaraSutaria instagram)
دراصل ایک انٹرویو میں تارا ستاریہ نے بتایا تھا کہ ان کی اور آدر کی پہلی ملاقات 2018 کی دیوالی پارٹی میں ہوئی تھی۔ آدر کے بھائی ارمان جین کی شادی کے موقع پر تارا ستاریہ- آدرجین نے ساتھ میں جم کر ڈانس کیا تھا۔ یہاں تک کہ تارا ستاریہ نے وہاں گانا بھی گایا تھا۔ تصویر کریڈٹ: @TaraSutaria instagram)
تارا ستاریہ کو بالی ووڈ کے مستقبل میں ٹاپ اداکارہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ محض 2 فلموں میں کام کرچکیں اداکارہ کی اداکاری کی تعریف ناظرین سے لے کر فلم نقاد بھی کرچکے ہیں۔ وہیں تارا ستاریہ ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم ’ہیرو پنتی -2‘ میں بھی نظر آنے والی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: @TaraSutaria instagram)