امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے ضروری سفارش کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس ویکسین جلد تیار کی جائے گی ۔ صدر بائیڈن نے جمعرات کو نیشنل گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کہا کہ اگر امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اس نئی ویکسین کے استعمال کو منظور دیتی ہے تو ہمارے پاس جانسن اینڈ جانسن ویکسین جلد تیار کرنے کا منصوبہ ہے ۔(تصویر: نیوز18 انگلش)
جانسن اینڈ جانسن نے فائزر اور موڈیرنا کے بعد امریکہ میں منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین لگانے والی تیسری دوا ساز کمپنی بننے جارہی ہے۔ (تصویر: نیوز18 انگلش)
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی ویکسین سنگین وباکے کیسز میں 85 فیصد موثر ہے اور اس کی دو کے بجائے ایک ہی ڈوز موثر ہے۔(تصویر: نیوز18 انگلش)
امریکہ صدر نے کہا کہ اب تک 5 کروڑ لوگوں کو ویکسین دینے کے ساتھ ہم سب سے آگے ہیں ۔ (تصویر: نیوز18 انگلش)
انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلہ امریکہ میں یومیہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دئے جارہے ہیں ۔(تصویر: نیوز18 انگلش)