جنوبی افریقہ کے کئی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے کیا ریلیز، شاہد آفریدی نے کہا- یہ دُکھ کی بات
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ پر ٹی-20 لیگ حاوی ہو رہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 09, 2021 08:31 AM IST
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے ریلیز، شاہد آفریدی نے کہی یہ بڑی بات
نئی دہلی: کرکٹ جنوبی افریقہ (CSA) نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کے درمیان میں ہی اپنے کئی اسٹار کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے ریلیز کردیا۔ اس پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ پر ٹی-20 لیگ حاوی ہو رہی ہے۔
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، گیند باز کگیسو رباڈا سمیت کئی کھلاڑیوں کو سی ایس اے نے آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے ریلیز کیا ہے۔ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن میں کوئنٹن ڈی کاک کو ریکارڈ پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینس سے جبکہ کگیسو رباڈا کو گزشتہ بار کی فائنلسٹ دہلی کیپٹلس کی نمائندگی کرنی ہے۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر، پیسر اینرک نورجے اور لنگی گڈی بھی آئی پی ایل -14 میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
Surprising to see @OfficialCSA allowing players to travel for IPL in the middle of a series. It is sad to see T20 leagues influencing international cricket. Some rethinking needs to be done!! https://t.co/5McUzFuo8R
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 7, 2021
Congratulations to Pakistan on a fine series win. Great to see Fakhar follow his brilliant innings in Jo'Burg with another 100. Babar was once again all class, excellent bowling effort by all. A job well done 👏👏👏 🇵🇰
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 7, 2021
شاہد آفریدی نے ونڈے سیریز جیتنے پر پاکستان کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’پاکستانی ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد۔ بابر اعظم نے پھر کمال کر دکھایا، گیند بازی بھی شاندار رہی‘۔ فخر زماں کی شاندار سنچری والی اننگ دیکھ کر اچھا لگا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن 9 اپریل سے کھیلا جائے گا، جس کا پہلا مقابلہ ممبئی انڈینس اور وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان چنئی میں ہوگا۔














