PAK VS SA: پاکستان کی جیت کے بعد شعیب اختر نے کہا- فواد عالم کے شاٹ میں طاقت نہیں
پاکستانی نے کراچی ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دی، پہلی اننگ میں سنچری لگانے والے فواد عالم (Fawad Alam) کو ’مین آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا۔ جیت کے بعد شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے بڑی بات کہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 30, 2021 03:34 PM IST
پاکستان کی جیت کے بعد شعیب اختر نے کہا- فواد عالم کے شاٹ میں طاقت نہیں
نئی دہلی: پاکستان نے کراچی ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ پاکستان کی جیت کے ہیرو فواد عالم (Fawad Alam) رہے، جنہوں نے پہلی اننگ میں شاندار 109 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگ میں 245 رنوں پر سمٹنے کے بعد پاکستان کو جیت کے لئے 88 رنوں کا آسان ہدف ملا تھا، جسے اس نے 3 تین وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جیت کے بعد شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کیا، جس میں وہ بے حد خوش دکھائی دیئے۔
شعیب اختر نے پاکستان کو جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ایک اوسط درجے کی ٹیم ثابت کیا۔ حالانکہ شعیب اختر نے میچ کے ہیرو فواد عالم پر ایسا تبصرہ کردیا، جو شاید کھلاڑی کو سننے میں اچھا نہ لگے۔ شعیب اختر نے فواد عالم کی بلے بازی کو بے جان بتایا۔ ساتھ ہی شعیب اختر نے کہا کہ فواد عالم بلے بازی کرتے ہوئے بالکل اچھے نہیں لگتے اور ان کا کوئی کلاس بھی نہیں ہے۔ حالانکہ شعیب اختر نے فواد عالم کو دماغی طور پر بے حد مضبوط کھلاڑی قرار دیا۔

شعیب اختر نے فواد عالم کی بلے بازی کو بے جان بتایا۔ ساتھ ہی شعیب اختر نے کہا کہ فواد عالم بلے بازی کرتے ہوئے بالکل اچھے نہیں لگتے اور ان کا کوئی کلاس بھی نہیں ہے۔
پاکستان کی جیت پر کیا بولے شعیب اختر؟
نعمان علی کو بوڑھا ہونے پر کیوں موقع دیا؟
دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ کے پانچ وکٹ گرانے والے اسپنر نعمان علی کے دیری سے سلیکشن پر بھی شعیب اختر نے سوال کھڑے کئے۔ شعیب اختر نے کہا کہ نعمان علی کو موقع دینے میں سلیکٹروں نے بہت بڑی غلطی کردی۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ پر زبردست جیت درج کی اور یہی ان سے چاہئے۔ شعیب اختر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اوپر کے چار بلے بازوں کو اچھی کارکردگی کرنی ضروری ہے، کیونکہ فواد عالم ہمیشہ نہیں بچا پائیں گے۔










