نعمان علی - یاسر شاہ کی شاندار گیند بازی میں الجھ گئی افریقہ کی ٹیم، پاکستان نے بری طرح سے روندا
بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے اپنے پہلے ہی ٹسٹ میں 35 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے جبکہ یاسر شاہ نے 79 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 29, 2021 11:48 PM IST
نعمان علی - یاسر شاہ کی شاندار گیند بازی میں الجھ گئی افریقہ کی ٹیم، پاکستان نے بری طرح سے روندا
کراچی: لیفٹ آرم اسپینر نعمان علی (35 رن پر 5 وکٹ) اور لیگ اسپنر یاسر شاہ (79 رن پر 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن جمعہ کے روز سات وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ جنوبی افریقہ نے صبح اپنی دوسری اننگزا کو چار وکٹ پر 187 رن سے آگے بڑھایا لیکن اس کی دوسری اننگز 245 رن پر سمت گئی۔ پاکستان کو جیتنے کے لئے 88 رن کا ہدف ملا جو اس نے 22. اوور میں تین وکٹ پر 90 رن بناکر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں 109 رن بنانے والے فواد عالم کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے اپنے پہلے ہی ٹسٹ میں 35 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔
تیسرے روز جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں جو مستعدی دکھائی تھی وہ نظر بعد میں نظر نہیں آئی۔ پہلی اننگز میں اس نے 220 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے 378 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز میں 158 رنز کی نمایاں برتری حاصل کرلی تھی۔ صبح کے وقت ، کیشیو مہاراج نے دو اور کپتان کوئٹن ڈی کوک نے اپنی اننگز کو صفر سے آگے پہنچا دیا۔ گذشتہ روز کیشیو کو ککل کے اسکور پر حسن علی نے آؤٹ کیا۔ ڈی کاک دو رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ یاسر نے کل تین وکٹیں لیں۔ یہ ان کی چوتھی وکٹ تھی۔










