T20 World Cup 2021: ہندوستان میں ٹی -20 عالمی کپ جیتنا چاہتا ہے پاکستان، کوچ مصباح الحق نے بنائی حکمت عملی
T20 World Cup 2021: پاکستان کے چیف کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 16, 2021 12:10 AM IST
ہندوستان میں ٹی -20 عالمی کپ جیتنا چاہتا ہے پاکستان، کوچ مصباح الحق نے بنائی حکمت عملی
نئی دہلی: پاکستان کے چیف کوچ مصباح الحق کا ماننا ہے کہ اگر ان کے بلے بازوں کو ہندوستان میں اس سال ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے تو انہیں اسپن کے خلاف اپنے کھیل میں سدھار کرنا ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی -20 سیریز جیتنے کے بعد مصباح الحق نے کہا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو جدوجہد کرنی پڑی کیونکہ اسپنروں نے اچھی گیند بازی کی۔ اسپنروں کے خلاف ہماری بلے بازی پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس میں سدھار کرنا ہوگا۔
مصباح الحق نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ہم نے اسپن کو اچھی طرح سے نہیں کھیلا اور اگر ہمیں ہندوستان میں عالمی کپ میں اچھی کارکردگی پیش کرنی ہے تو ہمیں اسپن کو اچھی طرح سے کھیلنا سیکھنا ہوگا اور جس طرح سے ہم اسپنروں کو کھیل رہے ہیں، اس میں سدھار کرنا ہوگا۔ مصباح الحق نے اس کے ساتھ ہی اشارہ دیا کہ ٹی-20 عالمی کپ لئے شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئر ان کے منصوبہ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا، ’جب کچھ کھلاڑی واپسی کریں گے تو چیزوں میں سدھار ہوگا اور ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے’۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی -20 سیریز جیتنے کے بعد مصباح الحق نے کہا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو جدوجہد کرنی پڑی کیونکہ اسپنروں نے اچھی گیند بازی کی۔
پاکستان نے ٹی -20 سیریز جیتی
اس کے لئے محمد رضوان نے 42 اور کپتان بابر اعظم نفے 44 رن بنائے۔ آخر میں محمد نواز نے 11 گیند میں دو چوکے اور ایک چھکے سے 18 رن اور حسن علی نے سات گیند میں ایک چوکے اور دو چھکے سے ناٹ آوٹ 20 رن بنائے۔ محمد نواز کو ’مین آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا، جنہوں نے ناٹ آوٹ 18 رن بنانے کے علاوہ دو وکٹ بھی حاصل کئے۔ اس سے پہلے پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت حاصل کی تھی۔










