جو روٹ نے مائیکل وان کی برابری کی، مشترکہ طور سے انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بنے
جو روٹ مشترکہ طور پر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے مائیکل وان کی برابری کرلی ہے۔ روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے منگل کو پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو 227 رنز سے شکست دی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 09, 2021 11:52 PM IST
جو روٹ نے مائیکل وان کی برابری کی، مشترکہ طور سے انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بنے
چنئی: جو روٹ مشترکہ طور پر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے مائیکل وان کی برابری کرلی ہے۔ جو روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے منگل کو پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو 227 رنز سے شکست دی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ روٹ کی اپنی کپتانی میں 47 ٹیسٹ میچوں میں یہ 26 ویں جیت تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے مائیکل وان کی برابری کرلی ہے جنہوں نے اپنی کپتانی میں 51 ٹیسٹ میچوں میں 26 میچ جیتے تھے۔ روٹ نے ایشیاء میں چھ ٹیسٹ میچوں کی کپتانی کی ہے اور تمام چھ ٹیسٹ جیتے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا میں لگاتار پانچ میچ جیتے ہیں۔
جو روٹ نے 2018 میں سری لنکا کو 3-0 سے کلین سوئپ کے بعد 2021 میں سری لنکا کو2-0 سے کلین سویپ کیا۔ انگلینڈ (2018-21) نے ایشیاء میں لگاتار چھ ٹیسٹ جیت لئے ہیں اوروہ اب ایشیاء میں لگاتار سات ٹیسٹ جیتنے کے آسٹریلیا (2002-04) کے ریکارڈ کی برابری کرنےسے ایک جیت دوررہ گیا ہے۔ ایشیاء میں کسی غیر ملکی کپتان کے سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملے میں روٹ سے آگے ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ (17 ٹیسٹ میں سات جیت) اور جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ (21 ٹیسٹ میں 8 جیت) ہیں۔











