وارانسی : کرکٹر شیکھر دھون پر کارروائی کے موڈ میں ضلع انتظامیہ ، یہ ہے وجہ
Cricketer Shikhar Dhawan In Varanasi: ہفتہ کو شیکھر دھون کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیا ہے اور کارروائی کے موڈ میں نظر آرہی ہے
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 24, 2021 08:12 AM IST
وارانسی : کرکٹر شیکھر دھون پر کارروائی کے موڈ میں ضلع انتظامیہ ، یہ ہے وجہ
وارانسی دورہ پر پہنچے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شیکھر دھون تنازعات میں گھرتے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل وارانسی میں کشتی کی سواری کے دوران انہوں نے غیر ملکی پرندے کو دانا کھلایا تھا ۔ جبکہ برڈ فلو کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ایسا کرنے پر روک لگا رکھی ہے ۔ ہفتہ کو شیکھر دھون کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیا ہے اور کارروائی کے موڈ میں نظر آرہی ہے ۔
ضلع افسر کوشل راج شرما نے بتایا کہ جس کشتی میں شیکھر دھون گئے تھے ، اس کشتی کو چلانے والے کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ برڈ فلو کے دوران غیر ملکی پرندے کو دانا کھلانے پر روک ہے ۔ لیکن دھون نے اپنے آفیشیل ٹویٹر سے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے ، جس میں وہ دانا کھلاتے نظر آرہے ہیں ۔ ایسے میں تصویر کی جانچ ضروری ہے ۔
View this post on Instagram
بتادیں کہ وارنسی میں شیکھر دھون نے بابا وشوناتھ کے درشن بھی کئے اور عالمی شہرت یافتہ گنگا آرتی کا لطف بھی اٹھایا ۔ اس دوران اپنی شناخت چھپانے کیلئے انہوں نے ماسک بھی لگا رکھا تھا ۔ حالانکہ اس کے باوجود کچھ لوگوں نے انہیں پہچان لیا ۔
دھون نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔ دھون کی ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی ہے ،جس میں ٹرپنڈ لگائے نظر آرہے ہیں ۔










