PAK vs SA : میدان پر بلی کے پیچھے بھاگتا ہوا نظر آیا پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، ویڈیو وائرل
Pakistan vs South Africa: پاکستان کے تجربہ کار ٹیسٹ بلے باز اظہر علی میدان پر ایک بلی کے پیچھے بھاگتے ہوئے نظر آئے ۔ اظہر علی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 08, 2021 10:58 AM IST
PAK vs SA : میدان پر بلی کے پیچھے بھاگتا ہوا نظر آیا پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، ویڈیو وائرل ۔ تصویر : اے پی ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے 370 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 127 رن بنالئے تھے ۔ ایڈن مارکرم (59) اور وان ڈیر ڈوسین (48) رن بناکر کریز پر موجود تھے ۔ دونوں دوسری وکٹ کیلئے اب تک 94 رنوں کی شراکت داری کرچکے ہیں ۔ پہلا ٹیسٹ سات وکٹ سے گنوانے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 18 سالوں سے پاکستان کے خلاف سیریز نہیں گنوائی ہے اور آخری دن بلے بازی کیلئے موزوں نظر آرہی پچ پر اس کو جیت حاصل کرنے کیلئے مزید 243 رنوں کی ضرورت ہے ۔
اس درمیان چوتھے دن میدان پر ایک دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا ۔ پاکستان کے تجربہ کار ٹیسٹ بلے باز اظہر علی میدان پر ایک بلی کے پیچھے بھاگتے ہوئے نظر آئے ۔ یہ واقعہ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کے دوران 22 ویں اوورس میں پیش آیا ۔ ایک بلی میدان میں داخل ہوگئی ار اس کو باہر نکالنے کیلئے اظہر علی تیزی سے اس کے پیچھے دوڑتے ہوئے نظر آئے ۔ اس درمیان وکٹ کیپر محمد رضوان نے علی کو مزاحیہ انداز میں کہا : اججو بھائی ٹیسٹ نہیں کیا ، ببل میں نہیں ہے یہ ۔ رضوان کا یہ کمنٹ سن کر سبھی کھلاڑی ہنسنے لگے ۔ اظہر علی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے ۔
A cat appears on the boundary edge. Azhar Ali starts to chase it off the ground - Mohammad Rizwan to Azhar Ali "don't chase it, it's not been tested and is not in our bubble" #PAKvSApic.twitter.com/DmwsJHJdMV
— Mazhar Ali (@mazhar5ali) February 7, 2021










