IPL 2021: راشد خان نے لیا وکٹ ، جھوم اٹھی سن رائزرس حیدرآباد کی 'مسٹری گرل' ، فینس ہوئے دیوانے
IPL 2021: میچ کے دوران جب راشد خان نے آندرے رسل کو آوٹ کیا تو سن رائزرس حیدرآباد کی آرینج جرسی پہنے ایک لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ ٹیم کر چیئر کررہی تھی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 12, 2021 12:24 PM IST
IPL 2021: راشد خان نے لیا وکٹ ، جھوم اٹھی سن رائزرس حیدرآباد کی 'مسٹری گرل' ، فینس ہوئے دیوانے
انڈین پریمیئر لیگ 2021 کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اتوار کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ اس میچ میں کے کے آر نے سن رائزرس حیدرآباد کو دس رنوں سے ہرایا ۔ میچ میں بھلے ہی حیدرآباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو ، لیکن حیدرآباد کو چیئر کررہی ایک 'مسٹری گرل' نے سوشل میڈیا پر فینس کا دل جیت لیا ہے ۔ اس میچ کو دیکھنے آئی مسٹری گرل کی تصویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے ۔
میچ کے دوران جب راشد خان نے آندرے رسل کو آوٹ کیا تو سن رائزرس حیدرآباد کی آرینج جرسی پہنے ایک لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ ٹیم کر چیئر کررہی تھی ۔ جیسے ہی آندرے رسل آوٹ ہوئے اور اس مسٹری گرل نے ٹیم کو چیئر کیا تو کیمرہ مین نے کیمرہ اسٹینڈ کی طرف گھما دیا ۔ ایسے میں سن رائزرس حیدرآباد کو چیئر کرتی ہوئے یہ مسٹری گرل کیمرے میں قید ہوگئی ۔ دراصل سن رائزرس حیدرآباد کی اس مسٹری گرل کا نام کاویہ مارن ہے اور وہ سن رائزرس حیدرآباد کی سی ای او ہیں ۔
So far a great match... 😍😍😍😍#KKRvsSRH#IPL2021#srh pic.twitter.com/TxdkTLOpWx
— {𝕻𝖗𝖆𝖘𝖍𝖆𝖓𝖙} (@malvnimumbaikar) April 11, 2021
That's why I'm supporting SRH 🧡
😇❤️🤗🥳🥳🚶🚶🌝🌝#SRHvKKR pic.twitter.com/ePJ8FRy22B
— Dinu Rajput 💛/ S Mandhana 🤩 stan (@kyonbtaye7) April 11, 2021
@SunRisers Reason behind Most Views #KavyaMaran 😘😘❤️❤️ pic.twitter.com/hqAPW0nGHH
— Shakib_SK'B (@shakib142872) April 11, 2021
کاویہ مارن کو اس سے پہلے بھی سن رائزرس حیدرآباد کے کئی میچوں میں چیئر کرتے ہوئے دیکھا جاچکا ہے اور وہ حیدرآباد کی مسٹری گرل کے نام سے مشہور ہیں ۔ کاویہ کالانتی مارن کی بیٹی ہیں ۔ وہ حیدرآباد ٹیم کی سی ای او ہونے کے ساتھ ساتھ سن میوزک اور سن ٹی وی کے ایف ایم چینل کے ساتھ بھی جڑی ہوئی ہیں ۔ کاویہ سب سے پہلے 2018 کے آئی پی ایل سیزن میں نظر آئی تھیں اور سبھی کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیا تھا ۔ اس وقت وہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے پہنچی تھیں ۔
All set for the big day! 🧡#IPLAuction #OrangeArmy #SRH pic.twitter.com/nTWw0XgYTW
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) February 18, 2021
کاویہ مارن کو اکثر آئی پی ایل نیلامی میں بھی دیکھا گیا ہے ۔ نیلامی ٹیبل پر وہ وی وی ایس لکشمن اور ٹیم سے وابستہ دیگر اہم اسٹاف کے ساتھ نظر آتی ہیں ۔ کاویہ سن رائزرس حیدرآباد کے میچوں میں اکثر الگ الگ جگہ پر ٹیم کو چیئر کرتی نظر آجاتی ہیں ۔














