IPL 2021 : ہرشل پٹیل کے بعد اے بی نے دکھایا دم ، بنگلورو نے ممبئی کو ہراکر ٹورنامنٹ کا کیا فاتحانہ آغاز
ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں نو وکٹ کے نقصان 159 رن بنائے ، جس کو رائل چیلنجرس بنگلورو نے اے بی ڈیویلئرس کی 48 رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت آخری گیند پر آٹھ وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 09, 2021 11:37 PM IST
IPL 2021 : ہرشل پٹیل کے بعد اے بی نے دکھایا دم ، بنگلورو نے ممبئی کو ہراکر ٹورنامنٹ کا کیا فاتحانہ آغاز ۔ (PTI)
انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے ممبئی انڈینس کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے ۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں نو وکٹ کے نقصان 159 رن بنائے ، جس کو رائل چیلنجرس بنگلورو نے اے بی ڈیویلئرس کی 48 رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت آخری گیند پر آٹھ وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔
ہدف کے تعاقب میں اتری بنگلورو کی اننگز کی شروعات واشنگٹن سندر اور وراٹ کوہلی نے کی ۔ سندر نے 10 رن بنائے جبکہ کپتان کوہلی نے 33 رن بنائے ۔ نیز رجت پاٹیدار نے 8 رن ، میسکویل نے 39 رن ، ڈیویلئرس نے 48 رن ، کائل جیمیسن اور ہرشل پٹیل نے چار چار رن جبکہ شہباز ندیم اور ڈین کرسٹین نے ایک رن بنائے ۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری ممبئی انڈینس کی ٹیم نے سلامی بلے باز کرس لن کی 49 اور سوریہ کمار یاد کی 31 کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوور میں 9 وکٹ پر 159 رن کا اسکور بنالیا۔ بنگلورو کی طرف سے میڈیم فاسٹ گیند باز ہرشل پٹیل نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار اوورس میں محض 27 رن دیکر پانچ وکٹ لئے ۔ پٹیل نے اننگز کے آخری اور 20 ویں اوور میں پہلی چار گیندوں پر تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا ۔
ممبئی کے کپتان روہت شرما 15 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ کرس لن نے 35 گیندوں پر 49 رنوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ لن اور سوریہ کمار یادو نے دوسرے وکٹ کے لئے 70 رنوں کا اضافہ کیا ۔ سوریہ کمار نے 23 گیندوں پر 31 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔














