IPL 2021: ممبئی انڈینس کی چمپئن والی کارکردگی ، کے کے آر کے منہ سے چھینی جیت
IPL 2021, KKR vs MI : پانچ مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل میں شاندار واپسی کی ہے ۔ ٹیم نے منگل کو اپنے دوسرے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو دلچسپ مقابلہ میں دس رنوں سے ہرادیا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 14, 2021 12:14 AM IST
IPL 2021: ممبئی انڈینس کی چمپئن والی کارکردگی ، کے کے آر کے منہ سے چھینی جیت
پانچ مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل میں شاندار واپسی کی ہے ۔ ٹیم نے منگل کو اپنے دوسرے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو دلچسپ مقابلہ میں دس رنوں سے ہرادیا ۔ گزشتہ سیزن کے دونوں مقابلے میں ممبئی نے کے کے آر کو ہرایا تھا ۔ ممبئی کو سیزن کے پہلے میچ میں آر سی بی سے دو وکٹ سے ہار ملی تھی ۔ ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رن بنائے ، جس کے جواب میں کے کے آر کی ٹیم 142 رن ہی بناسکی ۔ کے کے آر کو آخری 30 گیندوں میں 31 رن بنانے تھے اور چھ وکٹ بچے ہوئے تھے ، اس کے بعد بھی کے کے آر ٹیم میچ نہیں جیت سکی ۔
ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری کے کے آر کو نتیش رانا ( 57) اور شبھمن گل (33) نے شاندار شروعات دلائی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے ساڑھے آٹھ اوورس میں 72 رن بنا ڈالے ۔ حالانکہ اس کے بعد راہل ترپاٹھی (5) اور کپتان مورگن (7) بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ۔ اس درمیان نتیش بھی آوٹ ہوگئے ۔ چاروں وکٹ لیگ اسپنر راہل چاہر کو لے ۔ نتیش نے لگاتار دوسرے میچ میں نصف سنچری بنائی ۔ شکیب الحسن (9) کو کرونا پانڈیا نے آوٹ کیا ۔
اس کے بعد میچ برابری پر آگیا ۔ کرونال نے اپنی ہی گیند پر رسیل کا صفر پر کیچ چھوڑ دیا ۔ بمراہ نے 18 ویں اوورس میں پانچ رن پر رسیل کا ایک کیچ اور چھوڑا ۔ گیند باز کرونال ہی تھے ۔ آخری دو اوور میں کولکاتہ کو جیت کیلئے 19 رن بنانے تھے ۔ 19 ویں اوور میں بمراہ نے صرف چار رن دئے ۔ آخری اوور میں 15 رن بنانے تھے ، لیکن بولٹ نے صرف چار رن دئے اور دو وکٹ جھٹکے ۔ کے کے آر 7 وکٹ پر 142 رن ہی بناسکی ۔
اس سے پہلے کے کے آر کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ ٹیم نے اننگز کے پہلے پانچ اوورس یعنی پاور پلے کے پانچ اوورس اسپن گیند بازوں سے کرائے ۔ دوسرے ہی اوور میں لیگ اسپنر ورون چکرورتی نے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو آوٹ کرکے بڑی کامیابی دلائی ۔ ٹیم پہلے چھ اوورس میں صرف 42 رن ہی بناسکی ۔ روہت شرما (43) اور سوریہ کمار یادو (56) نے دوسری وکٹ کیلئے 76 رنوں کی شراکت داری کرکے اننگز کو سبھالا ۔














