سوربھ گانگولی کو ملی اسپتال سے چھٹی، چار دن پہلے ہوئی تھی دل کی سرجری
گانگولی کی پچھلے روز پھر سے انجیو پلاسٹی کی گئی اور دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔ اتوار کی صبح ڈاکٹروں نے جانچ کرنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 31, 2021 01:36 PM IST
سوربھ گانگولی کی فائل فوٹو
نئی دہلی۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کے سربراہ سوربھ گانگولی کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ گانگولی کی پچھلے روز پھر سے انجیو پلاسٹی کی گئی اور دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔ اتوار کی صبح ڈاکٹروں نے جانچ کرنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔
امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر دیوی شیٹی اور ڈاکٹر اشون مہتا سمیت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے گانگولی کی جمعرات کو انجیو پلاسٹی کی تھی۔ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کہا '' گانگولی کی صحت ٹھیک ہے اور ان کا دل عام شخص کی طرح صحت مند ہے۔ وہ بہت تیزی سے ٹھیک ہوئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ کچھ ہی دن میں معمول کی زندگی جی سکیں گے''۔ انہوں نے کہا کہ گانگولی کو اور کچھ ماہ دوائیں لینی پڑیں گی۔
West Bengal: BCCI Chief Sourav Ganguly discharged from Apollo Hospital in Kolkata following angioplasty.
"He is absolutely right," says Dr Rana Dasgupta of Apollo Hospital. pic.twitter.com/YE9kf3BINA
— ANI (@ANI) January 31, 2021
گزشتہ دنوں بھی ہلکا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ کچھ دنوں تک اسپتال میں بھرتی تھے۔ دو جنوری کو سینے میں درد کے بعد انہیں کولکاتہ کے پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ، جہاں وہ تقریبا پانچ دن رہے اور سات جنوری کو انہیں چھٹی دیدی گئی۔
پچھلی مرتبہ جم میں ورک آوٹ کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک آیا تھا اور اینجیوپلاسٹی سے گزرنا پڑا تھا ۔ بی سی سی آئی صدر کو ایک اسٹینٹ لگایا گیا تھا۔ پچھلی مرتبہ جس اسپتال میں گنگولی بھرتی تھے ، وہاں کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ گنگولی کے تین شریانوں میں بلاکیج پایا گیا ، ان میں سے ایک میں 90 فیصدی تک بلاکیج تھی۔
گانگولی بی سی سی آئی کے 39 ویں صدر ہیں۔ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد امید ہے کہ سابق ہندستانی کپتان جلد ہی بورڈ کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیں گے۔










