13 سالوں میں اس طرح بدل گئی بابر اعظم کی زندگی، بن گئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان
گزشتہ بار جب جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان دورے پر گئی تھی تو اس وقت بابر اعظم بال اٹھانے والے تھے، مگر اب پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 25, 2021 06:37 PM IST
13 سالوں میں اس طرح بدل گئی بابر اعظم کی زندگی، بن گئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان
نئی دہلی: پاکستان (Pakistan) کی ٹیم جنوبی افریقہ کی میزبانی کو تیار ہے۔ سال 2015 میں زمبابوے کے خلاف ڈیبیو کرنے والے بابر اعظم (babar azam) اس بار جنوبی افریقہ کے خلاف بطور پاکستانی ٹیم کے کپتان کے طور پر میدان پر اتریں گے۔ دراصل گزشتہ بار جب جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان دورے پر آئی تھی، تب وہ بال اٹھانے والے تھے۔ بابر اعظم نے 77 ونڈے میچ، 44 ٹی -20 اور 29 ٹسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بابر اعظم کے نام 3 ہزار 580 ونڈے رن، 1681 ٹی-20 رن اور 2 ہزار 45 ٹسٹ رن ہے۔
26 سال کے بابر اعظم کو حال ہی میں تینوں فارمیٹ میں پاکستان کا کپتان بنایا گیا اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی بار پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 26 جنوری سے دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ گزشتہ بار جنوبی افریقہ ٹیم کے پاکستان دورے کے وقت بابر اعظم پاکستان کی اہم ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
An inspiring story - from ball-picker in 2007 to Test captain in 2021#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen #SAvPAK @babarazam258 pic.twitter.com/U20bwv1JcE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 23, 2021
ان کے لئے وہاں سے ٹیم کا کپتان بننے کا سفر قطعی آسان نہیں تھا۔ کافی ریجکشن، اتار چڑھاو کے بعد وہ یہاں تک پہنچے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر میڈیا اکاونٹ پر بابر اعظم کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا، جہاں انہوں نے بال پکر سے ٹیم کا کپتان بننے تک کے اپنے سفر کے بارے میں بتایا۔
بابر اعظم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں اپنے سفر کا آغاز 2007 میں جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران بال پکر کے طور پر کی تھی۔ انہوں نے اس سیریز کی کچھ یادوں کو بھی شیئر کیا کہ کیسے اپنے آخری ٹسٹ میچ میں انضمام الحق آوٹ ہوئے۔










