ہندوستان کو زبردست نقصان، ٹیم انڈیا چوتھے مقام پرکھسک گئی
ہندوستان چنئی میں منگل کو پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 227 رن کی شکست کے بعد آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں پہلے سے چوتھے مقام پر کھسک گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے سے پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 09, 2021 07:12 PM IST
ہندوستان کو زبردست نقصان، ٹیم انڈیا چوتھے مقام پرکھسک گئی
دبئی: ہندوستان چنئی میں منگل کو پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 227 رن کی شکست کے بعد آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں پہلے سے چوتھے مقام پر کھسک گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے سے پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ 70.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 70.0فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 69.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ہندستان 68.3فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سیریز پوری ہوچکی ہے اور اس نے جون میں لارڈس میں ہونے والے فائنل میں جگہ بنالی ہے کیونکہ اس کی حالت میں اب کوئی تبدیلی نہیں آنی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہندستان کو فائنل میں جگہ بنانے کے لئے چار میچوں کی یہ سیریز 1-2یا 3-1کے فرق سے جیتنی ہے جبکہ انگلینڈ کو 3-1, 3-0یا 4-0سے جیت حاصل کرنی ہے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا اپنا دورہ ملتوی کردیا تھا اور وہ اب تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کی امیدیں ہندستان۔ انگلینڈ سیریز کے نتیجہ پر ٹکی ہیں اور اس سیریز کا ڈرا ہونا ہی اسے فائنل میں پہنچا سکتا ہے۔

India vs England: انگلینڈ نے جیتا پہلا ٹیسٹ ، چنئی میں 22 سال کے بعد ہارا ہندوستان
ہندوستان کو جیت کیلئے 420 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ تاہم ہندوستان اپنی دوسری اننگز میں 192 رن ہی بناسکا اور اس طرح انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے دوسری اننگ میں روہت شرما نے 12 رن، شبھمن گل نے 50 رن، چتیشور پجارا نے 15 رن، کپتان کوہلی نے 72 رن، ریشبھ پنت نے 11 رن، اشون نے 9 رن، ایشانت شرما نے پانچ رن اور بمراہ نے 4 رن بنائے۔ اجنکیا رہانے اور شہباز ندیم اپنا کھاتہ کھولے بغیرہی پویلین لوٹ گئے۔










