TS SSC Exams Cancelled: تلنگانہ میں بھی دسویں اور انٹر سال اول کے امتحانات منسوخ، انٹر سال دوم کے امتحانات ملتوی
دیگر کئی ریاستوں کی طرح اب تلنگانہ میں بھی دسویں اور انٹر سال اول کے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطاابق ہر برس پانچ لاکھ سے زیادہ امیدوار ٹی ایس ایس ایس سی امتحانات (SSC exams) میں شرکت کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 16, 2021 05:33 PM IST
TS SSC Exams Cancelled: تلنگانہ میں بھی دسویں اور انٹر سال اول کے امتحانات منسوخ، انٹر سال دوم کے امتحانات ملتوی
حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سی بی ایس ای کے تحت دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے اور سنٹرل بورڈ کے بارھویں کے امتحانات ملتوی کرنے کے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔
دیگر کئی ریاستوں کی طرح اب تلنگانہ میں بھی دسویں اور انٹر سال اول کے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہر برس پانچ لاکھ سے زیادہ امیدوار ٹی ایس ایس ایس سی امتحانات (SSC exams) میں شرکت کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔
ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات منسوخ اور انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانات ملتوی:
ریاستی حکومت نے جمعرات کو دسویں جماعت کے ایس ایس سی امتحانات منسوخ کردیئے اور انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانات ملتوی کردیئے ہے۔ ریاستی حکومت انٹرمیڈیٹ سال اول کے تمام طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے اگلی جماعت کے لیے پروموٹ کردے گی۔ انٹر سال دوم کے طلبہ کو بیک لاگ مضامین کے لئے کم سے کم پاس نمبر دیئے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائچ کے 25 فیصد نمبر کو رواں برس ایمسٹ (EAMCET ) میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
سید عمر جلیل کا بیان:
سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (Telangana State Board of Intermediate Education (TSBIE)) سید عمر جلیل (Syed Omer Jaleel) نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اس معاملے کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس معاملے کا ریاستی حکومت نے جائزہ لیا اور طلبہ کی حفاظت کے لیے ریاستی حکومت نے ایک میمو جاری کیا جس میں انٹرمیڈیٹ کے سال دوم کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں‘۔
انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سال کے امتحانات کی آئندہ تاریخوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سینئر عہدیدار جون کے پہلے ہفتے میں جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ ہائر ایجوکیشن حکام امتحانات شروع ہونے سے پہلے 15 دن کا نوٹس دیں گے۔










