مدھیہ پردیش:شاہڈول میں مبینہ طورپرآکسیجن کی کمی سے 12 کووڈ مریضوں کی موت! انتظامیہ نے کیا انکار
شاہڈول میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر ملند شیرالکر نے میڈیا کو بتایا کہ کووڈ۔19مریضوں کی اموات میڈیکل آکسیجن کی کمی کا نتیجہ ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 18, 2021 02:00 PM IST
علامتی تصویر
مدھیہ پردیش کے شاہڈول میڈیکل کالج (Shahdol Medical College) میں اتوار کی رات مبینہ طور پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بارہ کورونا وائرس کے 12 مریضوں کی موت ہوگئی۔شاہڈول میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر ملند شیرالکر (Dr Milind Shiralkar) نے میڈیا کو بتایا کہ کووڈ۔19 مریضوں کی اموات میڈیکل آکسیجن کی کمی کا نتیجہ ہیں۔ہلاک ہونے والے کووڈ۔19 مریضوں کے لواحقین نے بھی دعوی کیا ہے کہ اموات آکسیجن کی مستقل فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔دوسری طرف شاہڈول ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ADM) ارپیٹ ورما (Arpit Verma) نے اس سے انکار کیا اور کہا کہ آکسیجن کی کمی کا ان اموات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔شاہڈول میڈیکل کالج ابھی تک شدید بیمار مریضوں کو میڈیکل آکسیجن مہیا کرنے کے لئے لیس ہے۔ لیکن بہت سے لوگوں کو شکایت ہے کہ یہاں جلد سے جلد علاج نہیں کیا جارہا ہے۔
Spoke to medical college's Dean & learnt that they didn't die due to oxygen shortage. They were in critical situation. Had it been due to oxygen shortage, other patients on ventilator would have also suffered. However, we will run inquiry: MP Medical Education Min Vishwas Sarang pic.twitter.com/gYzZW9uIIa
— ANI (@ANI) April 18, 2021
مرکزی حکومت کی جانب سے مائع طبی آکسیجن (liquid medical oxygen) کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے تحت مدھیہ پردیش میں کم سے کم پانچ پریشر سوئنگ ایٹسورپشن ((Pressure Swing Adsorption)) آکسیجن پلانٹس لگائے جارہے ہیں۔
کووڈ۔19 کے دوسرے انفیکشن کی وجہ سے ہندوستان میں نظام صحت کے بنیادی ڈھانچے پر بہت زیادہ دباؤ پڑا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں آکسیجن کی شدید قلت محسوس کی جارہی ہے۔حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں سے اسپتالوں میں طبی آکسیجن کی کمی کو اجاگر کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دراصل مرکزی حکومت نے ہفتہ کے روز ایک ہنگامی حکم جاری کیا تاکہ ریاستی حدود میں آکسیجن سلنڈروں کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ چوبیس گھنٹوں میں اس تیسرے آرڈر کے تحت مینوفیکچررز اور سپلائرز ملک کے کہیں بھی اسپتالوں میں میڈیکل آکسیجن کو فراہم کرسکتے ہیں۔
کیا ریاستی حکومت بیدار ہوگی؟
شاہدول میں اموات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ (Kamal Nath) نے کہا کہ ریاستی حکومت کووڈ۔19 کے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔کانگریس کے رہنما کمل ناتھ نے پوچھا کہ ’’کیا بھوپال، اندور، اُجین، ساگر، جبل پور اور کھرگون میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اموات کے بعد بھی حکومت نہیں جاگ چکی ہے‘‘۔کمل ناتھ نے کہا کہ ’’ریمیڈیشویر انجیکشن کے معاملے میں بھی وہی صورتحال ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگی بنیادوں پر مریضوں کو آکسیجن ضرور مہیا کی جانی چاہئے۔










