ہندوستان میں جلد ہی الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے لئے ٹیسلا کو دی گئی دعوت
دی رئیسینہ ڈائیلاگ (The Raisina Dialogue 2021) میں اپنے خطاب میں نتن گڈکری نے کہا کہ ٹیسلا انکارپوریشن کے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کا کام شروع کرے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 16, 2021 05:30 PM IST
ہندوستان میں جلد ہی الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے لئے ٹیسلا کو دی گئی دعوت
نئی دہلی : مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز (Union Road Transport and Highways Minister) کے وزیر نتن گڈکری (Nitin Gadkari) نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں برقی گاڑیوں (electric vehicle) کی تیاری شروع کرنے کے لئے مشہور برقی گاڑیاں تیار کرنے والے ٹیسلا انکارپوریشن (Tesla Inc) کو دعوت دی ہے۔ دی رئیسینہ ڈائیلاگ (The Raisina Dialogue 2021) میں اپنے خطاب میں نتن گڈکری نے کہا کہ ٹیسلا انکارپوریشن کے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کا کام شروع کرے۔
گڈکری نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کمپنی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت ملک میں صنعتی کلسٹرز کے قیام میں ان کی مدد کرے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’میں نے ٹیسلا انتظامیہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی ہے۔ میں نے انھیں مشورہ دیا کہ یہ ان کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کا آغاز کریں‘۔
Addressing ‘The Raisina Dialogue 2021’ organised by MEA https://t.co/M9JijY7uo3
— Nitin Gadkari (@nitin_gadkari) April 15, 2021
ہندوستانی ای وی سازوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہندوستانی مصنوعات میں بھی بہتری آرہی ہے اور اگلے دو برسوں میں ہمیں ہندوستانی مارکیٹ میں ٹیسلا معیار کی ای گاڑیاں ملیں گی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ ٹیسلا کے مفاد میں میں نے تجویز پیش کی کہ آپ جلد از جلد ہندوستان میں مینوفیکچرنگ شروع کریں، یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا‘۔
برقی کار بنانے والی کمپنی نے جنوری میں ہندوستان میں ایک مقامی کمپنی سے اشتراک کیا ہے۔ جہاں توقع ہے کہ وہ 2021 کے وسط تک ماڈل 3 سیڈان کی درآمد اور فروخت کرے گی۔ تاکہ مارکیٹ میں مالدار صارفین کو نشانہ بنائے جاسکے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے دنیا کا سب سے قیمتی کار ساز کمپنی کمرشل جائیدادوں کی تلاش میں ہے جس میں دارالحکومت نئی دہلی، مغرب میں مالیاتی مرکز ممبئی اور جنوب میں ٹیک شہر بنگلورو ہیں۔ جو کہ 20,000 تا 30,000 مربع فٹ پر واقع ہوگا۔











