Bank Holidays in April 2021: اپریل میں پورے 15 دن بند رہیں گے بینک ، گھر سے نکلنے سے پہلے چیک کریں یہ فہرست
Bank Holidays in April 2021: اگلے مہینے کی شروعات ہی بینکوں کی چھٹیوں سے ہورہی ہے ۔ اپریل 2021 میں بینک 15 دن بند رہیں گے ۔ اس فہرست میں چیک کرلیں کہ بینک کس کس دن بند رہیں گے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 30, 2021 09:57 AM IST
Bank Holidays in April 2021: اپریل میں پورے 15 دن بند رہیں گے بینک ، گھر سے نکلنے سے پہلے چیک کریں یہ فہرست
اپریل مہینے کی شروعات ہی بینکوں کی چھٹیوں سے ہورہی ہے ۔ اپریل 2021 میں بینک 15 دن بند رہیں گے ۔ 31 مارچ کو مالی سال 2020۔21 ختم ہورہا ہے ۔ فائنانشیل ایئر کا آخری دن ہونے کی وجہ سے صارفین سے وابستہ کام کاج 31 مارچ اور یکم اپریل کو شاید نہیں ہو پائیں گے ۔ ایسے میں آپ کو اپنے بینکوں سے وابستہ کام چھٹیوں کے حساب سے ہی مینج کرنا ہوگا ۔ اس فہرست میں چیک کرلیں کہ اپریل میں بینک کس کس دن بند رہیں گے ۔
بینکوں میں حالانکہ سبھی ریاستوں میں 15 دن چھٹی نہیں رہے گا ، کیونکہ کچھ تہوار یا فیسٹیول پورے ملک میں ایک ساتھ نہیں منائے جاتے ہیں ۔
بینک تعطیل کی فہرست
یکم اپریل : جمعرات ، اوڈیشہ ڈے ، بینکوں کے سالانہ اکاونٹس کی کلوزنگ ۔
چار اپریل : اتوار ۔ ایسٹر
پانچ اپریل ۔ سوموار ۔ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات ۔
10 اپریل ۔ دوسرا سنیچر ۔
11 اپریل ۔ اتوار ۔
13 اپریل ۔ منگل ۔ اگادی ، تیلگو نیوایئر ، بوہاگ بیہو ، گڑی پڑوا ، ویشاکھ ، بیجو فیسٹیول ۔
14 اپریل ۔ بدھ ۔ ڈاکٹر امبیڈکر جینتی ، اشوک دی گریٹ کا یوم پیدائش ، تمل نیو ایئر ، مہا وشوبا سنکرانتی ، بوہاگ بیہو ۔
15 اپریل ۔ جمعرات ۔ ہماچل ڈے ، ویشو ، بنگالی نیوایئر ، سرہل ۔
16 اپریل ۔ جمعہ ۔ بوہاگ بیہو ۔
18 اپریل ۔ اتوار ۔
21 اپریل ۔ منگل ۔ رام نومی ، گریا پوجا ۔
24 اپریل ۔ چوتھا سنیچر ۔
25 اپریل ۔ اتوار ۔ مہاویر جینتی ۔
تیلگو سال نو ، بیہو ، گڑی پڑوا ، ویشاکھ ، بیجو فیسٹیول اور اگادی پر 13 اپریل کو بینکوں کی چھٹی رہے گی ۔ اس کے علاوہ اگلے دن یعنی 14 اپریل کو ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کی چھٹی رہے گا ۔ پھر 15 اپریل کو ہماچل ڈے ، ویشو ، بنگالی سال نو ، سرہل کی کچھ ریاستوں میں چھٹی رہے گی ۔
اس کے بعد 21 اپریل کو رام نومی اور 25 اتوار کو مہاویر جیتنی کی تعطیل رہے گی ۔ ساتھ ہی بینکوں میں 10 اور 24 اپریل کو دوسرے اور چوتھے سنیچر کی چھٹی رہے گا ۔ وہیں 4 ، 11 اور 18 اپریل کو اتوار کی چھٹی رہے گی ۔











