جموں و کشمیر : ضلع جموں کیلئے راحت کی خبر ، 50 فیصد لوگوں کو لگائی گئی ویکسین
Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر میں سب زیادہ ویکسین جموں ضلع میں لگائی گئی ہے اور سب سے کم ویکسین ضلع کشتواڑ میں لگائی گئی ہے ۔ ضلع جموں ویکسینیشن مہم میں اول آیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 18, 2021 07:43 PM IST
ضلع جموں کیلئے راحت کی خبر ، 50 فیصد لوگوں کو لگائی گئی ویکسین ، 45 سال کی عمر کے لوگ شامل
جموں : ملک کے باقی حصوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اسی کے چلتے پورے جموں و کشمیر میں تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ جموں و کشمیر کے کچھ اضلاع میں نائٹ کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔ تاکہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کو روکا جاسکے ۔ جموں و کشمیر میں بھی کورونا وبا کو جلد ختم کرنے کیلئے ویکسینیشن کا پروگرام عمل میں لایا گیا ہے ۔ لوگوں کو ویکسین لگانے کی مہم تیزی سے جاری ہے ۔ ابھی تک جموں و کشمیر میں 1572620 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ، جس میں 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگ شامل ہیں ۔ 50 فیصد لوگوں کو یہ ویکسین لگائی گئی ہے ، جو کہ جموں و کشمیر کے لئے خوش آئند بات ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کُل 1572620 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے ، جس میں 817920 افراد جموں سے اور 794700 افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان میں ضلع سرینگر میں 29301 ، بارہمولہ میں 121925 ، اننت ناگ میں 64757 ، کولگام میں 30281 ، شوپیان میں 31298 ، پلوامہ میں 39513 ، بڈگ میں 72623 ، کپواڑہ میں 26256 ، بانڈی پورہ میں 22422 ، گندربل میں 36925 ، جموں میں 222199 ، ادھم پور میں 54807 ، راجوری میں 42329 ، کٹھوعہ میں 64950 ، پونچھ میں 33185 ، رام بن میں 26700 ، ڈوڈہ میں 33212 ، کشتواڑ میں 15129 ، ریاسی میں 132179 افراد کو ویکسین لگایا گیا ہے ۔ جموں میں سب سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ، جو کہ جموں کے لیے ایک خوش آئند بات ہے۔
جموں و کشمیر میں سب زیادہ ویکسین جموں ضلع میں لگائی گئی ہے اور سب سے کم ویکسین ضلع کشتواڑ میں لگائی گئی ہے ۔ ضلع جموں ویکسینیشن مہم میں اول آیا ہے ۔ اس کا سہرا یہاں کی انتظامیہ کو جاتا ہے ۔ نیوز 18 سے بات کرتے ہوے ڈی ڈی سی جموں انشول گرگ نے کہا کہ جموں میں ویکسینیشن کی مہم تیزی سے جاری ہے ، جن میں 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں ۔ اس ضمن میں لگاتار متعلقہ محکموں سے میٹینگ کی جارہی ہیں ۔ ویکسینیشن کا جو اتسو چل رہا ہے ، اس میں کئی افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہیں ۔
اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جا رہا ہے کہ جتنے بھی ویکسینیشن سینٹرز ہیں ان میں تمام گائیڈ لائنس پر سختی سے عمل کیا جارہا رہا ہے ۔ جو افراد ویکسین سینٹر میں نہیں آسکتے تھے ، ان کے لیے مناسب ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ ڈی ڈی سی جموں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ 50 فیصد افراد جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے ، ان کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ اب ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد باقی افراد کو بھی ویکسین دی جائے ۔










