جو بائیڈن بنے امریکہ کے 46 ویں صدر، کہا- امریکہ کو متحد کرنے کا چیلنج، دنیا کے سامنے پیش کریں گے نظیر
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس سے مارے گئے لوگوں کے لئے خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحاد کو پھر سدھارے گا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 20, 2021 11:27 PM IST
جو بائیڈن بنے امریکہ کے 46 ویں صدر، کہا- امریکہ کو متحد کرنے کا چیلنج، دنیا کے سامنے پیش کریں گے نظیر
واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز امریکہ کے 46ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ بائیڈن کے ساتھ کملا ہیرس نے بھی ملک کی پہلی خاتون نائب صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔ وہ پہلی ہندوستانی نژاد ہیں، جو امریکہ کے دوسرے سب سے طاقتور عہدے پر فائز ہوں گی۔ جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب سے پہلے ہی روایت کو توڑتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ڈونالڈ ٹرمپ وہائٹ ہاوس چھوڑ کر فلوریڈا کے لئے روانہ ہوگئے۔ بائیڈن اور ہیرس کی حلف برداری تقریب سے پہلے ہتھیار بند لوگوں کے ذریعہ تشدد کے خدشہ اور دیگر خطرات سے متعلق دیگر رپورٹوں کے پیش نظر ہفتہ کے آخر میں ملک کی راجدھانی کی حفاظت کے لئے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ گزشتہ کچھ دن سے سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاعات مل رہی ہیں کہ حلف برداری تقریب سے پہلے تشدد ہوسکتا ہے۔
United States: President-elect Joe Biden and his wife Jill Biden, and Vice President-elect Kamala Harris and her husband Doug Emhoff arrive at the US Capitol. https://t.co/BWPEC8UIgy pic.twitter.com/ymJ6zpOqDo
— ANI (@ANI) January 20, 2021
جو بائیڈن نے کہا کہ ہم دنیا کے سامنے نظیر پیش کریں گے۔ ملک کو متحد کرنے کے لئے سب کو ساتھ آنا ہوگا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ رشتے مضبوط کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس سے مارے گئے لوگوں کے لئے خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ جو بائیڈن نے کہا کہ میں سبھی امریکیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ امریکہ کو متحد کرنے کا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وائرس نے امریکہ کے اتنے لوگوں کی جان لے لی، جتنی کہ عالمی جنگ میں نہیں گئی۔ کورونا وائرس کے سبب امریکہ میں بہت لوگوں کو اپنی نوکری گنوانی پڑی۔

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز امریکہ کے 46ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ بائیڈن کے ساتھ کملا ہیرس نے بھی ملک کی پہلی خاتون نائب صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔
Congratulations to my friend, President @JoeBiden! This is your time. pic.twitter.com/LXzxGnBAfz
— Barack Obama (@BarackObama) January 20, 2021










