ڈونالڈ ٹرمپ پر مواخذے کی سماعت فروری میں شروع کرنے کی تجویز
امریکی سینیٹ (ایوان بالا) میں اقلیتی رہنما مچ میک کونیل نے فروری میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت کی تجویز پیش کی۔ ڈونالڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر گذشتہ ہفتے 6 جنوری کو دنگا بھڑکانے کے الزام میں امریکہ ایوان بالا میں گزشتہ ہفتہ مواخذے کی تحریک چلائی گئی تھی۔
- UNI
- Last Updated: Jan 22, 2021 01:09 PM IST
ڈونالڈ ٹرمپ پر مواخذے کی سماعت فروری میں شروع کرنے کی تجویز
واشنگٹن: (اسپوتنک) امریکی سینیٹ (ایوان بالا) میں اقلیتی رہنما مچ میک کونیل نے فروری میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت کی تجویز پیش کی۔ ڈونالڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر گذشتہ ہفتے 6 جنوری کو دنگا بھڑکانے کے الزام میں امریکہ ایوان بالا میں گزشتہ ہفتہ مواخذے کی تحریک چلائی گئی تھی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل ہل میں مظاہرین کے پہنچنے سے قبل انہوں نے جو تقریر کی تھی وہ سراسر مناسب تھی۔ حامی کانگریس کو صدر جو بائیڈن کی انتخابی فتح کی تصدیق سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت کی تجویز پیش کی۔ ڈونالڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر گذشتہ ہفتے 6 جنوری کو دنگا بھڑکانے کے الزام میں امریکہ ایوان بالا میں گزشتہ ہفتہ مواخذے کی تحریک چلائی گئی تھی۔
مسٹر میک کونیل نے جمعرات کو کہا کہ سابق صدر ٹرمپ کے پاس مواخذے سے متعلق 28 جنوری کو ہونے والی سماعت کے لئے سابق صدر ٹرمپ کے پاس 4 فروری کو مواخذے کا جواب دینے کے لئے اس دن سے ایک ہفتہ کا وقت ہے۔ میک کونیل کے دفتر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا، "ایوان بالا کی پری ٹرائل بہت مختصر ہوگی۔ سابق صدر کے پاس ایک ہفتہ ہوگا۔ وہ 11 فروری تک پری ٹرائل کے بارے میں اپنا مختصر بیان پیش کر سکیں گے۔ مجم وعی طور پر مسٹر ٹرمپ کے پاس جواب دینے کے لئے 14 دن باقی ہیں۔ ایوان اس پر دو روز میں 13 فروری تک جواب دے گا۔










