بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک انتظامیہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی۔
- UNI
- Last Updated: Jan 14, 2021 11:35 AM IST
بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند
واشنگٹن، (اسپوتنک): امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک انتظامیہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔
مسٹر بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری ہو گی ۔ واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر انتخابی نتائج سے ناراض مسٹر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ٹرمپ دو بار مواخذے کا سامنا کرنے والے بنے پہلے امریکی صدر

ڈونالڈ ٹرمپ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے دو بار مواخذے کا سامناکیاہے۔ 10 ریپبلکن اراکین نے بھی ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری کے لئے ڈیموکریٹس کی حمایت کی۔
لائی گئی مواخذے کی تحریک
جیمی رسکن، ڈیوڈ سیسلائن اور ٹیڈ لیو جیسے اراکین پارلیمنٹ نے ایوان نمائندگان کے 211 ممبروں کے تعاون سے، ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک مرتب کی ہے۔ یہ پیر کو پیش کی گئی تھی،اس سے قبل ، ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کا الزام 18 دسمبر 2019 کو منظور کیا تھا ، لیکن ریپبلکن زیر اقتدار سینیٹ نے انھیں فروری 2020 میں ان الزامات سے بری کردیا۔ اس دوران یہ الزامات لگائے گئے تھے کہ ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر پر بائیڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف بدعنوانی کے دعوؤں کی تحقیقات کے لئے دباؤ ڈالا تھا۔










