دھرما پروڈکشن سے کارتک آرین کی ہوئی چھٹی ، اداکار کو کیا بلیک لسٹ! ، جانئے وجہ
کرن جوہر (Karan Johar) کا پروڈکشن ہاوس 2008 کی ہٹ فلم دوستانہ کے سیکویل میں کارتک (Kartik Aaryan) کو بطور لیڈ اداکار لے رہا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پر غیر پروفیشنل رویہ کا الزام لگاتے ہوئے پروڈکشن کمپنی نے انہیں فلم سے باہر نکال دیا ہے ۔ ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ اداکار آگے بھی کبھی پروڈکشن ہاوس کے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 16, 2021 03:35 PM IST
دھرما پروڈکشن سے کارتک آرین کی ہوئی چھٹی ، اداکار کو کیا بلیک لسٹ! ، جانئے وجہ۔ تصویر : @KartikAaryan/instagram
ممبئی : بالی ووڈ اداکار کارتک آرین (Kartik Aaryan) کو مبینہ طور پر دھرما پروڈکشن (Dharma Productions) نے فلم دوستانہ 2 (Dostana 2) سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پر غیر پروفیشنل رویہ کا الزام لگاتے ہوئے پروڈکشن کمپنی نے انہیں فلم سے باہر نکال دیا ہے ۔ ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ اداکار آگے بھی کبھی پروڈکشن ہاوس کے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے ۔ کرن جوہر کا پروڈکشن ہاوس 2008 کی ہٹ فلم دوستانہ کے سیکویل میں کارتک کو بطور لیڈ اداکار لے رہا تھا ۔
PeepingMoon.com کے مطابق دھرما پروڈکشن نے کارتک آرین کو بلیک لسٹ کردیا ہے ۔ یعنی اب اداکار کبھی بھی پروڈکشن ہاوس کے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے ۔ پروڈکشن ہاوس پہلے سے ہی دوستانہ 2 پر کام شروع کرچکا ہے اور یہ کم ہی ہوتا ہے جب کوئی پروڈکشن کمپنی یوں درمیان میں کسی اداکار کو تبدیل کردے ۔

کارتک آرین ۔ تصویر : : kartikaaryan/Instagram
کارتک آرین پہلے ہی دوستانہ 2 کیلئے 20 دنوں کی شوٹنگ شیڈیول پورا کرچکے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ اداکار کو ان پروفیشنل بتاتے ہوئے پروڈکشن ہاوس نے یہ فیصلہ کیا تھا ۔ اس کے علاوہ اداکار کی ڈیٹ کو لے کر بھی پروڈکشن ہاوس کلیئر نہیں تھا ۔ اداکار کی ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے دوستانہ 2 کو لے کر اداکار کی تاریخ صحیح طور پر نہیں بتائی گئی تھی ۔










