بڑی خبر: دہلی میں 31 اکتوبر تک بند رہیں گے تمام اسکول، وزیر تعلیم منیش سسودیا نے جاری کیا حکم
دہلی حکومت (Delhi Government) نے کووڈ- 19 (Coronavirus) کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 31 اکتوبر تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی میں کورونا کے حالات میں کوئی سدھار نظر نہیں آرہا ہے۔ ایسے حالات میں غیر ضروری صورت میں باہر نکلنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس لئے دہلی حکومت نے سبھی اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 04, 2020 03:00 PM IST
دہلی میں 31 اکتوبر تک بند رہیں گے اسکول
نئی دہلی: دہلی حکومت (Delhi Government) نے کووڈ- 19 (Coronavirus) کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 31 اکتوبر تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی میں کورونا کے حالات میں کوئی سدھار نظر نہیں آرہا ہے۔ ایسے حالات میں غیر ضروری صورت میں باہر نکلنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس لئے دہلی حکومت نے سبھی اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اتوار کو یعنی چار اکتوبر کو ہدایات دی ہیں کہ راجدھانی دہلی میں تمام اسکول 31 اکتوبر تک بند رہیں گے۔
دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا (Manish Sisodia) نے اتوار کو کہا دہلی میں سبھی اسکول کورونا وبا کے سبب ابھی اکتیس اکتوبر تک بند رہیں گے ۔ وزر اعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے کہا ہے کہ ایک والدین کی حیثیت سے وہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہیں۔ اس وقت بچوں کی صحت سے متعلق کوئی خطرہ مول لینا مناسب نہیں ہوگا۔
दिल्ली में सभी स्कूल कोरोना के कारण अभी 31 अक्तूबर तक बंद रहेंगे. मुख्यमंत्री @ArvindKejriwal ने कहा है कि एक अभिभावक होने के नाते वे परिस्थिति की गम्भीरता को समझते हैं. इस समय बच्चों के स्वास्थ्य को लेकर कोई ज़ोखिम लिया जाना उचित नहीं होगा.
— Manish Sisodia (@msisodia) October 4, 2020
واضح رہے کہ اس سے پہلے دہلی حکومت (Delhi Government) نے پانچ اکتوبر تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کہا جا رہا تھا کہ اسکول 5 اکوتبر سے کھل جائیں گے لیکن کورنا وائرس کے کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر دہلی حکومت نے اپنے فیصلے کو پھر سے بدل دیا ہے۔ دہلی حکومے سمیت نگم، این ڈی ایم سی دہلی کینٹ سے متعلق اور نجی اسکولوں پر بھی بندی کا یہ حکم نافذ رہے گا اور پھر 31 اکتوبر کے بعد ہی اسکول کھولنے پر فیصلہ لیا جائے گا۔










