: زبان کا انتخاب

اردو(Urdu)

west-bengalASSEMBLY ELECTIONS 2021

292/292 SEATS (147 SEATS TO WIN)

Alliance TMCBJPLEFT+OTH
Wins
+
Leads
2147611
+/- 2015

292/292 SEATS

(147 SEATS TO WIN)

tamil-naduASSEMBLY ELECTIONS 2021

234/234 SEATS (118 SEATS TO WIN)

Alliance DMK+AIADMK+MNM+AMMK+OTH
Wins
+
Leads
15975000
+/- 2015

234/234 SEATS

(118 SEATS TO WIN)

keralaASSEMBLY ELECTIONS 2021

140/140 SEATS (71 SEATS TO WIN)

Alliance LDFUDFBJP+OTH
Wins
+
Leads
994100
+/- 2015

140/140 SEATS

(71 SEATS TO WIN)

assamASSEMBLY ELECTIONS 2021

126/126 SEATS (64 SEATS TO WIN)

Alliance BJP+INC+OTH
Wins
+
Leads
75501
+/- 2015

126/126 SEATS

(64 SEATS TO WIN)

puducherryASSEMBLY ELECTIONS 2021

30/30 SEATS (16 SEATS TO WIN)

Alliance BJP+INC+OTH
Wins
+
Leads
1695
+/- 2015

30/30 SEATS

(16 SEATS TO WIN)

IPL 2021: چنئی سپرکنگس پلے آف میں نہیں پہنچے گی، تین سابق ہندوستانی کھلاڑیوں کا دعویٰ

انڈین پریمیئر لیگ 2021 ((IPL 2021)) کا آغاز 9 اپریل سے ہو رہا ہے اور اس سے پہلے چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کو کئی کرکٹ ایکسپرٹ ہلکے میں لے رہے ہیں۔ گوتم گمبھیر، سنجے مانجریکر اور آکاش چوپڑا نے بڑی بات کہی ہے۔

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ 2021 (آئی پی ایل 2021ٌ) کے 13 ویں سیزن میں چنئی سپرکنگس کی کارکردگی بے حد خراب رہی تھی۔ ٹیم ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکی تھی۔ دھونی کی کپتانی میں چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) نے 7 ویں نمبر پر اپنی مہم ختم کی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ آئی پی ایل 2021 میں بھی چنئی سپرکنگس کو ہلکے میں لیا جا رہا ہے اور ٹیم انڈیا کے 3 سابق کرکٹروں نے دھونی کی ٹیم پر بڑی بات کہی ہے۔

گوتم گمبھیر، آکاش چوپڑا اور سنجے مانجریکر نے ای ایس پی این کرک انفو کے ساتھ بات چیت میں دعویٰ کیا کہ اس سیزن میں بھی چنئی سپرکنگس پلے آف تک نہیں پہنچ پائے گی۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ اس سیزن میں چنئی سپرکنگس پانچویں نمبر پر رہے گی، وہیں آکاش چوپڑا اور سنجے مانجریکر کا بھی یہی ماننا تھا کہ چنئی سپرکنگس ٹاپ-4 میں نہیں پہنچے گی۔

آکاش چوپڑا نے کرک انفو سے بات چیت میں کہا، ’چنئی سپرکنگس گزشتہ سیزن کی کارکردگی کو ضرور سدھارے گی، لیکن پلے آف میں کوالیفکیشن تھوڑا دور دکھائی دے رہا ہے‘۔

ایان بشپ کو چنئی سپر کنگس پر بھروسہ


ویسے ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم تیز گیند باز اور مشہور کمینٹیٹر ایان بشپ کو ضرور چنئی سپرکنگس سے امید ہے۔ ایان بشپ کا دعویٰ ہے کہ چنئی سپرکنگس پلے آف میں ضرور پہنچے گی اور اس کے چوتھے نمبر پر رہنے کے آثار ہیں۔ واضح رہے کہ چنئی سپرکنگس نے اس سیزن کے لئے کئی بہترین کھلاڑی اپنی ٹیم میں شامل کئے ہیں۔ اس سیزن میں سریش رینا کی واپسی ہوئی ہے اور کرشنپا گوتم، معین علی کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

چنئی سپرکنگس کی ٹیم: مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، رابن اتھپا، سریش رینا، امباتی رائیڈو، کے ایم آصف، دیپک چہر، ڈیون براوو، فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر، این جگدیشن، کرن شرما، لنگی اینگیڈی، مچیل سینٹنر، رویندر جڈیجہ، ریتو راج گائیکواڈ، شاردل ٹھاکر، سیم کرن، آر سائی کشور، معین علی، کرشنپا گوتم، چتیشور پجارا، ہری شنکر ریڈی، بھگت ورما، سی ہری نشانت۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 07, 2021 04:25 PM IST