: زبان کا انتخاب

اردو(Urdu)
TMC+BJP+INC+
110-13020-4080-90

294SEATS (148SEATS TO WIN)

TMC+BJP+INC+OTH
80-9050-6010-2030-35

234SEATS (118SEATS TO WIN)

BJP+INC+AIADMKOTH
50-5540-5010-2010

140SEATS (71SEATS TO WIN)

BJP+INC+OTH
20-3012-1925

126SEATS (64SEATS TO WIN)

TMC+BJP+INC+LEFTOTH
10-1150-605-65-65-6

126SEATS (64SEATS TO WIN)

BJP+INC+CPM
10-152015

30SEATS (16SEATS TO WIN)

west-bengalASSEMBLY ELECTIONS 2021

0/294 SEATS (147 SEATS TO WIN)

Alliance TMC+BJPLEFT+OTH
Wins
+
Leads
0000
+/- 2015

0/294 SEATS

(147 SEATS TO WIN)

tamil-naduASSEMBLY ELECTIONS 2021

0/234 SEATS (117 SEATS TO WIN)

Alliance AIADMK+DMK+AMMK+MNM+OTH
Wins
+
Leads
00000
+/- 2015

0/234 SEATS

(117 SEATS TO WIN)

keralaASSEMBLY ELECTIONS 2021

0/140 SEATS (70 SEATS TO WIN)

Alliance LDFUDFBJP+OTH
Wins
+
Leads
0000
+/- 2015

0/140 SEATS

(70 SEATS TO WIN)

assamASSEMBLY ELECTIONS 2021

0/126 SEATS (63 SEATS TO WIN)

Alliance BJP+INC+OTH
Wins
+
Leads
000
+/- 2015

0/126 SEATS

(63 SEATS TO WIN)

puducherryASSEMBLY ELECTIONS 2021

0/30 SEATS (15 SEATS TO WIN)

Alliance INC+BJP+OTH
Wins
+
Leads
000
+/- 2015

0/30 SEATS

(15 SEATS TO WIN)

راجستھان : اودے پور میں روزہ توڑ کر عقیل منصوری نے بچائی کورونا مریضوں کی جان ، جانئے کیا ہے معاملہ

اودے نگر کے رہنے والے عقیل منصوری نے کہا کہ انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے ۔ یہ اللہ کی عبادت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں خاتون مریضوں کے آکسیجن پر ہونے اور پلازمہ کی ضرورت کی خبر ہوئی تو وہ فورا اسپتال پہنچ گئے ۔

اودے پور : کہتے ہیں کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ اسی بات کو اودے پور کے ایک نوجوان نے ثابت کر دکھایا ہے ۔ دراصل شہر کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل دو خاتون مریضوں کیلئے اے پازیٹیو گروپ کے پلازمہ کی ضرورت تھی ۔ اہل خانہ نے اس کیلئے خون عطیہ کرنے والی سماجی تنظیم سے رابطہ کیا ۔ تنظیم نے اس بارے میں جب سترہ مرتبہ خون عطیہ کرچکے عقیل منصوری سے بات کی تو وہ فورا تیار ہوگئے ۔ رمضان کے مقدس ماہ میں عقیل منصوری نے کورنا سے متاثر مریضوں کی جان بچانے کیلئے اپنا روزہ توڑ دیا اور پلازمہ عطیہ کیا ۔

اودے نگر کے رہنے والے عقیل منصوری نے کہا کہ انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے ۔ یہ اللہ کی عبادت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں خاتون مریضوں کے آکسیجن پر ہونے اور پلازمہ کی ضرورت کی خبر ہوئی تو وہ فورا اسپتال پہنچ گئے ۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے عقیل کی جانچ کی اور عقیل سے کہا کہ بھوکے پیٹ پلازمہ عطیہ نہیں کیا جاسکتا ۔ اس پر انسانیت کا مذہب نبھاتے ہوئے عقیل منصوری نے اسپتال میں ہی اپنا روزہ توڑا اور پلازمہ عطیہ کیا ۔ عقیل منصوری کے روزہ توڑ کر پلازمہ عطیہ کرنے کی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ سوشل میڈیا یوزرس عقیل کے اس نیک کام کی جم کر تعریف کررہے ہیں ۔

عقیل منصوری نے بتایا کہ وہ اودے پور میں ضرورت مندوں کو خون پہنچانے والی تنظیم رکت یووا واہنی سے وابستہ ہے ۔ اس سے پہلے 17 مرتبہ خون عطیہ کرچکا ہے ۔ اسی سلسلہ میں پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کورونا سے متاثر خاتون مریضوں کی جانکاری ملنے کے بعد عقیل نے پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔


عقیل نے بتایا کہ انہیں بھی کورونا وائرس ہوا تھا ، اس لئے جب ان کے سامنے یہ معاملہ آیا تو انہوں نے انسانیت کا مذہب نبھاتے ہوئے کورونا مریضوں کو پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 18, 2021 04:04 PM IST