: زبان کا انتخاب

اردو(Urdu)

west-bengalASSEMBLY ELECTIONS 2021

292/292 SEATS (147 SEATS TO WIN)

Alliance TMCBJPLEFT+OTH
Wins
+
Leads
2147611
+/- 2015

292/292 SEATS

(147 SEATS TO WIN)

tamil-naduASSEMBLY ELECTIONS 2021

234/234 SEATS (118 SEATS TO WIN)

Alliance DMK+AIADMK+MNM+AMMK+OTH
Wins
+
Leads
15975000
+/- 2015

234/234 SEATS

(118 SEATS TO WIN)

keralaASSEMBLY ELECTIONS 2021

140/140 SEATS (71 SEATS TO WIN)

Alliance LDFUDFBJP+OTH
Wins
+
Leads
994100
+/- 2015

140/140 SEATS

(71 SEATS TO WIN)

assamASSEMBLY ELECTIONS 2021

126/126 SEATS (64 SEATS TO WIN)

Alliance BJP+INC+OTH
Wins
+
Leads
75501
+/- 2015

126/126 SEATS

(64 SEATS TO WIN)

puducherryASSEMBLY ELECTIONS 2021

30/30 SEATS (16 SEATS TO WIN)

Alliance BJP+INC+OTH
Wins
+
Leads
1695
+/- 2015

30/30 SEATS

(16 SEATS TO WIN)

مہاراشٹر : کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فرضی کال سینٹر کے خلاف پولیس کی کارروائی ، 10 گرفتار

دنیا بھر میں کورونا قہرکے بیچ امریکی باشندوں کو کروڑوں روپے کا چونا کال سینٹرکے ذریعہ لگا رہے تھے۔ پولیس نے10 ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ 10 فرار ہیں ۔

ممبئی : ممبئی پولیس نے ایک فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا ہے ، جو کووڈ کے قوانین پر عمل نہیں کررہےتھے ۔ دوسری طرف دنیا بھر میں کورونا قہرکے بیچ امریکی باشندوں کو کروڑوں روپے کا چونا کال سینٹرکے ذریعہ لگا رہے تھے۔  پولیس نے10 ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ 10  فرار ہیں ۔ اس معاملہ میں 100 سے زائد لوگوں کو سمن بھیج کر پوچھ تاچھ کے لئے بلایا گیا ہے ۔ ممبئی پولیس نے گزشتہ شب ایک فرضی کال سینٹر پر چھاپہ مارا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے 109 فون ، 43 ہارڈ ڈسک ، 2 وائی فائی راؤٹر برآمد کئے ہیں ۔

ایم آئی ڈی سی علاقے میں فرضی کال سینٹر پررات ایک بجے چھاپہ مارا گیا ، جہاں 15 لوگوں کی ٹیم کال سینٹر میں کام کر رہی تھی ۔ اس سینٹر میں لوگوں کو ٹھگنے کا کام کیا جاتا تھا ۔ ملزمین امریکی شہریوں کا ڈیٹا نکالتے تھے ، جو مارکیٹ میں مل جاتے ہیں ۔ اس کے بعد آئی بی ایم نامی سافٹ ویئر کا استعمال کرکے لوگوں کو فون کیا کرتے تھے ۔

یہ لوگ امریکی شہریوں کو یہ کہہ کر فون کرتے تھے کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ سے مہنگی چیز بک ہوئی ہے اور تھوڑی دیر میں آپ کے اکاؤنٹ سے رقم کٹ جائے گی اس طرح خوف دلا کر گفٹ کارڈ لینے کے لئے کہتے تھے اور اس گفٹ کارڈ کی تفصیلات سے تمام پیسے ٹرانسفر کر لیتے تھے ۔


چار اہم ملزمین کے نام محمد مرجوکی ، تاپس گپتا ، ناصر غوری ، گھنشیام مودی ہے ، جو پورا کال سینٹرچلا رہے تھے ۔ تمام رقم ڈالر میں ٹرانسفر ہوتی ہے اور سارا پیسہ حوالہ کے ذریعے ہوتا ہے ۔ ڈی سی پی مہیش ریڈی کے مطابق یہ لوگ  کووڈ کے ضابطوں پر عمل نہیں کررہے تھے ، وہ فرضی کال سینٹر کے ذریعہ لوگوں کو لوٹ رہے تھے۔ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 25, 2021 12:17 AM IST