: زبان کا انتخاب

اردو(Urdu)

west-bengalASSEMBLY ELECTIONS 2021

292/292 SEATS (147 SEATS TO WIN)

Alliance TMCBJPLEFT+OTH
Wins
+
Leads
2147611
+/- 2015

292/292 SEATS

(147 SEATS TO WIN)

tamil-naduASSEMBLY ELECTIONS 2021

234/234 SEATS (118 SEATS TO WIN)

Alliance DMK+AIADMK+MNM+AMMK+OTH
Wins
+
Leads
15975000
+/- 2015

234/234 SEATS

(118 SEATS TO WIN)

keralaASSEMBLY ELECTIONS 2021

140/140 SEATS (71 SEATS TO WIN)

Alliance LDFUDFBJP+OTH
Wins
+
Leads
994100
+/- 2015

140/140 SEATS

(71 SEATS TO WIN)

assamASSEMBLY ELECTIONS 2021

126/126 SEATS (64 SEATS TO WIN)

Alliance BJP+INC+OTH
Wins
+
Leads
75501
+/- 2015

126/126 SEATS

(64 SEATS TO WIN)

puducherryASSEMBLY ELECTIONS 2021

30/30 SEATS (16 SEATS TO WIN)

Alliance BJP+INC+OTH
Wins
+
Leads
1695
+/- 2015

30/30 SEATS

(16 SEATS TO WIN)

رمضان المبارک کے موقع پر شاہ سلمان کا عالم اسلام کے نام پیغام ، اختلافات ختم کرکے اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر زور

مملکت سعودی عرب کے شاہ اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اختلافات اور فرقہ پرستی کو‌ ختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کرنے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی عالم اسلام سے اپیل کی ہے ۔

ریاض : مملکت سعودی عرب کے شاہ اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اختلافات اور فرقہ پرستی کو‌ ختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کرنے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی عالم اسلام سے اپیل کی ہے ۔ یہ اپیل انہوں نے رمضان المبارک کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کی ۔ عالم اسلام پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اختلافات اور فرقہ پرستی کو‌ ختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلم امہ کے درمیان اتحاد پر زور دیا ۔ عالم اسلام کے نام شاہ سلمان کا پیغام قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے پڑھ کر سنایا ۔ اس بیان میں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے غیرمعمولی اور کامیاب کوششیں کی ہیں۔ العربیہ کے مطابق انہوں‌ نے مزید کہا کہ ہم تمام شہریوں اور غیرملکی باشندوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور ویکسین کے حصول میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں‌ گے۔

ماجد القصبی نے کہا کہ ہمیں حرمین شریفین میں عبادت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت اور سلامتی کے لیے جدید ترین آلات اور وسائل کے استعمال پر فخر ہے۔ ادھر مکہ معظمہ میں عمرہ سیکورٹی لیڈرشپ نے کل پیر کے روز ایک بیان میں ماہ صیام کے دوران معتمرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا سیکورٹی پلان جاری کیا ۔

عمرہ سیکورٹی سروسز کے سربراہ میجر جنرل محمد الاحمدی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ برس ہم نے غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حرم مکی میں صرف مجاز افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مکہ معظمہ میں ٹریفک اور سیکیورٹی سے متعلق اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے حرم مکی میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے الگ الگ ٹریک تیار کیے گئے ہیں اور سیکورٹی عملے کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔



میجر جنرل محمد الاحمدی نے کہا کہ بغیر اجازت کے مسجد حرام میں داخل ہونے یا عمرہ زائرین میں شامل ہونے والے شخص کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 13, 2021 07:44 PM IST