: زبان کا انتخاب

اردو(Urdu)

west-bengalASSEMBLY ELECTIONS 2021

292/292 SEATS (147 SEATS TO WIN)

Alliance TMCBJPLEFT+OTH
Wins
+
Leads
2147611
+/- 2015

292/292 SEATS

(147 SEATS TO WIN)

tamil-naduASSEMBLY ELECTIONS 2021

234/234 SEATS (118 SEATS TO WIN)

Alliance DMK+AIADMK+MNM+AMMK+OTH
Wins
+
Leads
15975000
+/- 2015

234/234 SEATS

(118 SEATS TO WIN)

keralaASSEMBLY ELECTIONS 2021

140/140 SEATS (71 SEATS TO WIN)

Alliance LDFUDFBJP+OTH
Wins
+
Leads
994100
+/- 2015

140/140 SEATS

(71 SEATS TO WIN)

assamASSEMBLY ELECTIONS 2021

126/126 SEATS (64 SEATS TO WIN)

Alliance BJP+INC+OTH
Wins
+
Leads
75501
+/- 2015

126/126 SEATS

(64 SEATS TO WIN)

puducherryASSEMBLY ELECTIONS 2021

30/30 SEATS (16 SEATS TO WIN)

Alliance BJP+INC+OTH
Wins
+
Leads
1695
+/- 2015

30/30 SEATS

(16 SEATS TO WIN)

مصر میں ریل حادثہ، 11 لوگوں کی موت، 98 زخمی، سوشل میڈیا پر سامنے آیا حادثے کا بھیانک ویڈیو

اس حادثے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں ہیں جس میں ٹرین کے ڈبے پلٹے نظر آرہے ہیں اور مسافر باہر نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

قاہرہ: اتوار کے روز مصر (Egypt) کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک ٹرین (Train) پٹری سے اتر گئی جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک (Death) اور 98 افراد زخمی ہوگئے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ ریلوے اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمال میں صوبہ کلوبیا کے شہر بانہا سے ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

اس حادثے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں ہیں جس میں ٹرین کے ڈبے پلٹے نظر آرہے ہیں اور مسافر باہر نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ٹرین نیل ندی ڈیلٹا کے شہر منصورا سے مصر کی راجدھانی قاہرہ جارہی تھی۔ وزارت صحت نے بتایا کہ حادثے میں 98 افراد زخمی ہوئے ہیں اور فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں جنوبی مصر (Egypt) میں ایک اور ٹرین حادثہ پیش آیا تھا۔ اس خوفناک ٹرین حادثے میں تقریبا 32 افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ 66 افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے 365 کلومیٹر جنوب میں واقع ہوا تھا یہ صوبہ سوہاگ کے ٹھاٹا نامی قصبے کے قریب ہوا۔ یہ حادثہ وسطی مصر میں اس وقت پیش آیا جب کسی نے ٹرین میں ایمرجنسی بریک لگایا جس سے ٹرین رک گئی۔ اس وجہ سے پیچھے سے آنے والی دوسری ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔


افسران نے بتایا کہ ایک اور ٹرین بھی اسی سمت سے اسی ٹریک پر آرہی تھی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ ٹرین کے بہت سے ڈبے پٹری سے الگ ہو کر پلٹ گئے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 20, 2021 08:47 PM IST