یوپی میں کوروناتیزی سےپھیل رہاہے۔ایک دن میں بیس ہزار سے زائد کوروناکیس آنے کےبعدیوپی حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نیے احکامات جاری کیےہیں۔پندرہ مئی تک پہلی سے بارہویں جماعت تک اسکول اور کالج بند رہیں گے۔مئی میں نئےطریقہ کارپرغور کیاجائیگا۔وہیں یوپی کےدس ضلعوں میں رات کےکرفیوکےاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔دوہزارسےزیادہ ایکٹوکیس والےضلعوں میں کرفیوکےاوقات بڑھائےگیے ہیں۔اب رات آٹھ بجےسےصبح سات بجے تک کرفیونافذ رہےگا۔