نئی دہلی: وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ پر سب سے بڑی ٹسٹ جیت درج کی ہے۔ چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 317 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ اس سے قبل اس نے 1986 میں لیڈس میں 279 رنوں سے جیت حاصل کی تھی۔ رنوں کے لحاظ سے ہندوستانی ٹیم کی یہ ٹسٹ کرکٹ تاریخ میں پانچویں سب سے بڑی جیت ہے۔ تصویر کریڈٹ: پی ٹی آئی
ہندوستان نے اپنی سب سے بڑی 6 جیت میں سے پانچ جیت وراٹ کوہلی کی قیادت میں درج کی ہیں۔ کوہلی کی قیادت میں ہندوستان نے رانچی ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کو 337 رن، اندور ٹسٹ (2016) میں نیوزی لینڈ کو 321 رن، نارتھ ساونڈ ٹسٹ (2019) میں ویسٹ انڈیز کو 318 رنوں سے شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ گال میں 2017 میں سری لنکا کے خلاف ہندوستانی ٹیم نے 204 رنوں سے جیت درج کی تھی۔ تصویر کریڈٹ: اے پی
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کے ایک خاص ریکارڈ کی برابری کی ہے۔ دھونی کی قیادت میں ہندوستانی سرزمین میں ٹیم انڈیا نے 30 ٹسٹ میچوں میں 21 میں جیت حاصل کی تھی۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے ہندوستانی سرزمین پر 28 میں سے 21 ٹسٹ میچ جیتے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: اے پی
وراٹ کوہلی ملک میں سب سے کامیاب کپتان ہیں۔ انہیں سال 2014 میں کپتانی دی گئی تھی۔ تب سے انہوں نے 58 میں سے 34 میچ جیتے ہیں۔ 14 میں شکست ملی ہے جبکہ صرف 10 مقابلے ہی ڈرا رہے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: اے پی
ہندوستان نے اس جیت سے سیریز برابر کراکر عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ اس کے لئے اسے سیریز میں اب کم از کم 1-2 سے جیت درج کرنی ہوگی۔ انگلینڈ نے اسی مقام پر پہلا میچ 227 رن سے جیتا تھا۔ اگلے دونوں میچ احمد آباد کے سردار پٹیل موٹیرا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تیسرا ٹسٹ 24 فروری سے شروع ہوگا۔