نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نرائن (Sunil Narine) والد بن گئے ہیں۔ پیر کو ان کی اہلیہ انجیلیا نے بیٹے کو جنم دیا۔ سنیل نرائن نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔ سنیل نرائن نے انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کی۔ دسمبر میں سنیل نرائن نے بتایا تھا کہ ان کے گھر ایک ننہا مہمان آنے والا ہے۔ ترینینداد - ٹوبیگو میں دھوم دھام سے جشن بھی منایا گیا تھا۔ اس کے بعد سنیل نرائن نے اپنی اہلیہ اینجیلیا کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کرایا تھا۔ تصویر: سنیل نرائن انسٹا گرام
سنیل نرائن نے اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’آپ ہمارے دل میں ایک ایسی جگہ بھرتے ہیں، جسے ہم کبھی نہیں جانتے تھے کہ وہ خالی ہے۔ آپ کے چھوٹے سے چہرے میں ہم نے بھگوان کی بھلائی اور مہربانی دیکھ لی ہے۔ ہم آپ کو بے انتہائی پیار کرتے ہیں’۔ تصویر: سنیل نرائن انسٹا گرام
بدقسمتی سے سنیل نرائن اپنے بچے کے پیدا ہوتے وقت اہلیہ انجیلیا کے ساتھ نہیں ہیں۔ سنیل نرائن اس وقت ابو ظہبی ٹی-10 لیگ میں کھیل رہے ہیں۔ سنیل نرائن ڈکن گلیڈیئیٹرس ٹیم کا حصہ ہیں۔ یہ آف اسپنر گلیڈیئیٹرس کے لئے 3 میچوں میں 3 وکٹ حاصل کرچکا ہے۔ سنیل نرائن کی اکنامی ریٹ 9.67 ہے۔ تصویر: سنیل نرائن انسٹا گرام
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے لئے سنیل نرائن کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ریٹین کیا ہے۔ آئی پی ایل 2021 سنیل نرائن کے کیریئر کے لئے بے حد ہی اہم ہے۔ کیونکہ اس گیند باز نے اپنے ایکشن میں تبدیلی کی ہے، جس کے بعد سے ان کی گیندوں کی دھار تھوڑی کم ہوئی ہے۔ آئی پی ایل 2020 میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی، ایسے میں وہ نئے ایکشن کے ساتھ خود کو آنے والے آئی پی ایل میں ثابت کرنا چاہیں گے۔ تصویر: سنیل نرائن انسٹا گرام۔