اب کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی نمائندگی کرنے کو تیار تجربہ کار آف اسپنر ہربھجن سنگھ کے نام آئی پی ایل میں کل 150 وکٹ ہیں۔ وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اس الیگ میں ایک بار پانچ وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ تصویر: انسٹا گرام
چنئی سپرکنگس کے اسٹار ویسٹ انڈیز کے ڈیون براوو نے 140 میچوں میں کل 153 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ اہم مواقع پر چنئی کو وکٹ نکال کردیتے ہیں۔ وہ اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انسٹا گرام
پیوش چاولہ نے آئی پی ایل میں 164 میچوں میں اب تک 156 وکٹ حاصل کئے ہیں اور وہ ٹاپ-5 کی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے دو بار میچ میں چار وکٹ بھی جھٹکے ہیں اور ان کی بہترین کارکردگی 17 رن پر 4 وکٹ ہے۔ ان کا اکنامی ریٹ 7.87 کا ہے۔
آئی پی ایل کے اگلے سیزن میں دہلی کیپٹلس کے لئے کھیلنے کو تیار لیگ اسپنر امت مشرا نے اس ٹی-20 لیگ میں 150 میچوں میں کل 160 وکٹ حاصل کئے ہیں اور وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دوسرے گیند باز ہیں۔ انہوں نے ایک بار میچ میں پانچ وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔
عظیم گیند باز لست ملنگا بھلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، لیکن وہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ٹاپ گیند باز ہیں۔ ممبئی انڈینس کے اس سابق اسٹار نے 122 میچ کھیلے اور کل 170 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے 6 بار میچ میں 4 وکٹ اور ایک بار پھانچ وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔