ٹیم انڈیا کے تجربہ کار کھلاڑی محمد شمی جتنا میدان کے اندر اپنی کارکردگی کی بنیاد پر سرخیوں میں رہے ہیں، اتنا ہی وہ میدان کے باہر بھی چرچا میں رہتے آئے ہیں۔ میدان کے باہر شمی اپنی بیوی حسین جہاں کے سبب چرچا میں رہتے ہیں۔ دونوں کے درمیان ہوا تنازعہ پورے ملک کے سامنے آ چکا ہے اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا تھا۔
حسین جہاں شمی پر گھریلو تشدد کا بھی الزام لگا چکی ہیں۔ اس بار سوشل میڈیا پر پھر حسین جہاں نے کچھ ایسا کر دیا جس کی چرچا ہو رہی ہے۔ حسین جہاں نے اپنی بیٹی کے نام کے آگے سے شمی کا نام ہٹا کر اپنا نام لگا دیا ہے۔ جہاں نے بیٹی کا نام آئرہ جہاں رکھا ہے۔
سال 2011 میں محمد شمی کو آئی پی ایل کی کے کے آر ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا۔ حسین جہاں تب چئیر لیڈر کے طور پر ماڈلنگ میں اپنی شناخت بنانے میں مصروف تھیں۔ 2012 میں چئیر لیڈر رہنے کے دوران حسین کی شمی سے ملاقات ہوئی۔ شمی اور حسین جہاں کی دوستی پیار میں بدل گئی اور 2014 میں دونوں نے شادی کر لی۔ یہ شادی صرف 4 سال چل پائی۔ اس دوران ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی۔
کولکاتہ کے بیربھوم میں پیدا ہوئیں حسین جہاں کا بچپن بیربھوم کے سیوڑی میں گزرا ہے۔ ان کی پہلی شادی محلے کے رہنے والے شیخ سیف الدین سے ہوئی تھی۔ بچپن سے ہی سیف الدین اور حسین جہاں گہرے دوست تھے۔ دوستی دھیرے دھیرے پیار میں بدل گئی اور ایک دن سیف الدین نے اپنے دل کی بات حسین جہاں کو بتا دی۔ 2002 میں 19 سال کی عمر میں کنبے کی رضامندی سے دونوں کی شادی ہو گئی۔ اس شادی سے دونوں کی دو بیٹیاں ہوئیں۔ لیکن یہ شادی صرف 8 سال ہی چل پائی۔ 2010 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گیا۔ حسین جہاں ماڈل بننا چاہتی تھیں لیکن ان کے سابق شوہر سیف الدین کا کنبہ اس بات کے لئے راضی نہیں تھا۔ اس بات سے ناراض ہو کر حسین جہاں نے شادی توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
ہندستانی ٹیم کے ٹیسٹ گیندباز شمی زخمی ہونے کے سبب انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔