نئی دہلی: بی سی سی آئی کے نئے 2 کلو میٹر فٹنس میں کئی بڑے کرکٹر ناکام ہوگئے ہیں، جس میں سے ایک نام ایشان کشن کا بھی بتایا جارہا تھا۔ حالانہ اس خبر کو ایشان کشن (Ishan Kishan) نے غلط بتایا ہے۔ ایک انگریزی اخبار کا دعویٰ تھا کہ ایشان کشن بھی ان کھلاڑیوں میں ہیں، جو بی سی سی آئی کے نئے فٹنس ٹسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں، لیکن اس کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کرکے بتایا ہے کہ انہوں نے اس ٹسٹ کو پاس کیا ہے۔ تصویر: ایشان کشن انسٹا گرام
جمعہ کو ایشان کشن نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر این سی اے میں ہوئی ٹریننگ کی اطلاع دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 2 کلو میٹر دوڑ کے فٹنس ٹسٹ میں پاس ہوئے ہیں۔ ایشان کشن کی اس انسٹا اسٹوری میں وہ ٹرینر وویک رام کرشن کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: کشن انسٹا گرام
دوسری اسٹوری میں وہ تیز گیند باز جے دیو انادکٹ، سدھارتھ کول کے ساتھ کھڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایشان کشن نے ان دونوں کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹسٹ میں پاس ہونے کی مبارکباد دی ہے۔ بتادیں رپورٹ میں دویٰ کیا گیا تھا کہ جے دیو انادکٹ اور سدھارتھ کول بھی فٹنس ٹسٹ میں ناکام ہوئے ہیں، لیکن ایشان کشن کی اس اسٹوری نے سبھی دعووں کو خارج کردیئے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: ایشان کشن انسٹا گرام
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کی فٹنس بڑھانے کے لئے اس کی سطح بڑھا دی ہے۔ اب یو یو ٹسٹ کے علاوہ دو کلو میٹر کی رننگ ٹسٹ بھی ہوتا ہے، جس میں بلے باز، وکٹ کیپر اور اسپنر کو یہ دوری 8 منٹ 30 سیکنڈ میں پوری کرنی ہوتی ہے، جبکہ تیز گیند بازوں کو 2 کلو میٹر، 8 منٹ اور 15 سیکنڈ میں پورے کرنے ہوتے ہیں۔ تصویر: سدھارتھ کول انسٹا گرام