رائل چیلنجرس بنگلورو کے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے جمعہ کے روزآئی پی ایل کے 14 (IPL 2021) ویں سیزن کے پہلے میچ میں اپنے ٹی-20 کیریئر کے 200 مقابلے پورے کر لئے ہیں۔ انہیں آئی پی ایل -14 کے پہلے میچ میں آرسی بی کی پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے آئی پی ایل میں بھی اپنا 100 واں میچ کھیلا۔ حالانکہ یہ ان کے لئے کچھ یادگار نہیں رہا اور انہوں نے 4 اوور میں 41 رن لٹا دیئے۔
رائل چیلنجرس بنگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے ممبئی انڈینس کے خلاف مقابلے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ آر سی بی کی ٹیم کے لئے لیگ اسپنر یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) اپنے آئی پی ایل کیریئر کا 100 واں میچ کھیلنے اترے۔ انہیں چنئی کی اسپن فرینڈلی پچ کو دیکھتے ہوئے پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی، لیکن وہ کچھ خاص نہیں کرسکے۔
یجویندر شہل نے اپنے ٹی-20 کیریئر کے اوور آل 200 ویں میچ میں 4 اوور گیند بازی تو کی، لیکن وہ کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوور میں 41 رن دیئے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ ان کا اکنامی ریٹ 10.20 کا رہا۔ یجویندر چہل کی گیند پر سب سے پہلا چھکا روہت شرما نے اننگ کے چوتھے اوور میں لگایا، پھر چھٹے اوور کی دوسری گیند پر کرس گیل نے چھکا لگایا۔ اس کے بعد ایشان کشن نے یجویندر چہل کی اننگ کے 14 ویں اوورکی تیسری گیند پر چھکا لگایا۔
یجویندر چہل نے اب تک 100 آئی پی ایل میچ میں 121 وکٹ حاصل کئے ہیں، ان کا اکنامی ریٹ 7.69 کا رہا۔ آئی پی ایل میں یجویندر چہل کی سب سے بہترین کارکردگی 25 رن دے کر 4 وکٹ ہے۔ (Twitter)