انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز آج جمعہ کے روز یعنی 9 اپریل سے ہو رہا ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں کووڈ -19 کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہیں۔ کئی ریاستوں میں نائٹ کرفیو نافذ کیا جاچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف دیگر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ ان کا اثر ٹورنامنٹ پر بھی پڑے گا۔ اگر اسی طرح کیس آتے رہے تو پورا منظر بدل سکتا ہے۔ اب تک کئی کھلاڑی، کوچ اور گراونڈس مین کورونا پازیٹیو ہو چکے ہیں۔ آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں، ان کھلاڑیوں پر جو کووڈ-19 پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ (Axar Patel, Daniel Sams/Instagram)
نتیش رانا: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سلامی بلے باز نتیش رانا جب ہوٹل میں داخل ہوئے تو وہ پازیٹیو تھے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مطابق، جب وہ ہوٹل آئے تو وہ کووڈ-19 نگیٹیو تھے۔ یہ مارچ کے تیسرے ہفتے کی بات ہے۔ بعد میں وہ پازیٹیو نکلے۔ نتیش کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا۔ حالانکہ اب وہ نگیٹیو ہوکر اپنے کیمپ سے جڑ گئے ہیں۔ امید ہے کہ وہ شبھمن گل کے ساتھ اننگ کی شروعات کریں گے۔ (KKR/Instagram)
اکشر پٹیل: کووڈ-19 کا شکار ہونے والے اگلے کھلاڑی کھلاڑی ہیں دہلی کیپٹلس کے اکشر پٹیل۔ ٹیم ہوٹل میں ہی تھی، وہ وہیں پازیٹیو ہوگئے۔ وہ ابھی آئیسولیشن میں ہیں اور ریکور کر رہے ہیں، لیکن 10 اپریل کو چنئی سپرکنگس کے ساتھ پہلا میچ وہ مس کریں گے۔ (Axar Patel/Instagram)
دیودتہ پڈکل: رائل چیلنجرس بنگلور کے سلامی بلے باز دیو دتہ پڈکل ٹیم کے ساتھ جڑنے سے پہلے ہی پازیٹیو پائے گئے تھے۔ وہ دو ہفتے کوارنٹائن میں رہے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے اب تمام پروٹوکول پاس کرلئے ہیں اور کیمپ کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ اگر وہ فٹ رہتے ہیں تو وراٹ کوہلی کے ساتھ وہی اننگ کی شروعات کریں گے۔ ان کا پہلا میچ ممبئی انڈینس کے ساتھ 9 اپریل کو ہے۔ (@devdpd07/Twitter)
ڈینیل سیمس: کووڈ-19 پازیٹیو آنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ رائل چیلنجرس بنگلور کے ڈینیل سیمس۔ سیمس 3 اپریل کو جانچ میں نگیٹیو آچکے تھے، لیکن اس کے بعد 7 اپریل کو وہ دوبارہ جانچ میں پازیٹیو پائے گئے۔ لہٰذا انہیں دوبارہ آئیسولیشن میں جانا پڑا۔ اس آسٹریلیائی آل راونڈر کو دو ٹسٹ پاس کرنے کے بعد کیمپ میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ (Daniel Sams/Instagram)
کرن مورے: ممبئی انڈینس کے وکٹ کیپنگ کنسلٹنٹ کرن مورے بھی کووڈ -19 پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ابھی وہ آئیسولیشن میں ہیں۔ ٹسٹ نگیٹیو آنے کے بعد ہی وہ بھی کیمپ سے جڑیں گے۔ رپورٹس کے مطابق، ممبئی انڈینس کے کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف جانچ میں نگیٹیو ہیں۔ پانچ بار خطاب جیت چکی ممبئی کی ٹیم جمعہ کو پہلا میچ رائل چیلنجرس بنگلور کے ساتھ کھیلے گی۔ (Kiran More/Twitter)