پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کا ماننا ہے کہ کرکٹ کے اپنے بنیادی ڈھانچہ میں اصلاحات کی وجہ سے ہی ہندوستان دنیا کی نمبر ون ٹیم بن رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی ایک اچھی ٹیم تھی ، لیکن کرکٹ کے ڈھانچہ میں بہتری نہیں کرنے کی وجہ سے دنیا میں دبدبہ والی ٹیم نہیں بن سکی ۔ فائل فوٹو ۔
عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کو دیکھئے ، ان کی ٹیم دنیا میں نمبر ون ٹیم بن رہ رہی ہے ۔ کیونکہ انہوں نے اپنے ڈھانچے میں سدھار کیا ہے ۔ حالانکہ ہمارے پاس زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں ۔ فائل فوٹو ۔
انہوں نے کہا کہ کسی ڈھانچے کو کم کرنے اور صلاحیت کو تراشنے میں وقت لگتا ہے ۔ لیکن مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہماری ٹیم بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بنے گی ۔ فائل فوٹو ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ان کے پاس کھیل کے لئے زیادہ وقت نہیں ہے ۔ فائل فوٹو ۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اتوار کو کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ۔ 20 میچ میں جنوبی افریقہ کو چار وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ۔ پاکستان نے اس سے پہلے جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2- 0 سے سویپ کیا تھا ۔ فائل : پی سی بی ٹویٹر ۔