متالی راج کی زندگی پر مبنی بایو پک ’شاباش مٹھو‘ میں اداکارہ تاپسی پنو اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو (Tapsee Pannu) نے ہندوستانی خاتون کرکٹر متالی راج کی زندگی پر بن رہی بایوپک ’شاباش مٹھو‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ تاپسی پنو نے انسٹا گرام پر فلم سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام
تاپسی پنو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’تو شروع کرتے ہیں... پہلا دن‘۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہیش ٹیگ شاباش مٹھو اور ہیش ٹیگ وومین ان بلو لکھا۔
پرجانیا اور ’رئیس‘ جیسی فلمیں بنانے کے لئے مشہور راہل ڈھولکیا اس فلم کی ہدایت کر رہے ہیں اور وائیکام 18 اسٹوڈیوز اس کی شوٹنگ سے جڑی ہے۔
گزشتہ ماہ تاپسی پنو نے انوراگ کشیپ کی فلم ’دوبارہ‘ میں ’رشمی راکیٹ‘ کی فلم کی شوٹنگ پوری کی تھی۔ تصویر انسٹا گرام